پاکستان
حکومت عوام کے سامنے اعتراف کرے کہ وہ ناکام ہوچکی ہے: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے سامنے اعتراف کرے کہ وہ ناکام ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سے بڑی نیشنل سکیورٹی کونسی ہے، دفاع کے اخراجات اور تنخواہوں کے لیے بھی قرضے لینے پڑ رہے ہیں، یہ کرپشن اور نالائقی کا اہم نمونہ ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں لوگ سلیکٹڈ ہوں اور ووٹ چوری کرکے آئے ہوں انہیں عوام کی پروا نہیں ہوتی، جس طرح حکومت چل رہی ہے جلد ملک مہنگائی میں پہلے نمبر پر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے مقابلے میں پاکستان میں دوگنا زیادہ مہنگائی ہے، دوسو ممالک میں پاکستان مہنگائی میں تیسرے نمبر پر ہے،اس حکومت کے18 ترجمان ہیں، ان کا مقصد صرف جھوٹ بولنا ہے، پاکستان کے مسائل جھوٹ سے حل نہیں ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حالات کو درست کرنےکے لیے فوری شفاف انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں، حکومت کے اعداد و شمار پر کوئی ادارہ یقین کرنے کو تیار نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، غریب کےگھرکے اخراجات میں ایک سال میں 18فیصد اضافہ ہوا۔
ٹیکنالوجی
یورپی یونین نےمیٹا پر84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا
میٹا پر یہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے
یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فیس بک مارکیٹ پلیس تک خودکار رسائی دے کر عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹا پر تقریباً 80 کروڑ یورو (84 کروڑ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔
یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکی ٹیک ٹائٹن نے اپنے پلیٹ فارمز پر اشتہار دینے والے دیگر آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فراہم کرنے والوں پر غیر منصفانہ تجارتی شرائط عائد کرکے اپنی غالب پوزیشن کا بھی غلط استعمال کیا۔
بلاک کی مسابقتی سربراہ مارگریتھ ویسٹیجر نے بیان میں کہا کہ ’یہ یورپی یونین کے عدم اعتماد کے قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ میٹا کو اب اس طرز عمل کو روکنا ہوگا۔‘
میٹا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فیصلے میں آن لائن کلاسیفائیڈ لسٹنگ سروسز کے لیے فروغ پزیر یورپی مارکیٹ کی حقیقتوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔‘
فرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’فیس بک کے صارفین انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا مارکیٹ پلیس کے ساتھ مشغول ہونا ہے یا نہیں، اور بہت سے ایسا نہیں کرتے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ فیس بک مارکیٹ پلیس اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں، اس لیے نہیں کہ انہیں کرنا پڑتا ہے۔‘
27 ممالک کی یورپی یونین کی طرف سے اب تک لگائے گئے 10 سب سے بڑے عدم اعتماد کے جرمانوں میں، یہ حالیہ برسوں میں بلاک کے ریگولیٹر کمیشن کی طرف سے بڑی ٹیک کمپنیوں پر لگائے گئے بھاری جرمانے کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔
دنیا
رواں سال کا آخری سپر مون کب دیکھا جا سکے گا؟
سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا
سال 2024 اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس گزرتے سال کا چوتھا اور آخری سپر مون جمعہ 15 نومبر کو اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ نظر آئے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپر مون پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور دیگر خطوں میں بھی دیکھا جا سکے گا،سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا۔
اس حوالے سے ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہےجب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین ہوتا ہے، سپر مون کےدوران چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا مجموعی فاصلہ 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر رہ جاتاہے، مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال 2024ء میں بالترتیب 3 سپر مون دیکھے جا چکے ہیں جبکہ چوتھے سپر مون کا نظارہ آج کیا جا سکے گا۔
رواں سال کا پہلا سُپر مون 19 اگست کی شب دیکھا گیا، 18 ستمبر کو دوسرا سُپر مون جزوی چاند گرہن کے ساتھ دکھائی دیا جبکہ 17 اکتوبر کو تیسرا سپر مون پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
ٹیکنالوجی 14 منٹ پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی