جی این این سوشل

پاکستان

اومیکرون ویرینٹ کا خطرہ ، این سی اوسی  کا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد:  اومی کرون ویرینٹ کے بڑھتے رجحان کے پیش نظرصوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اومیکرون ویرینٹ کا خطرہ ، این سی اوسی  کا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں  وبائی امراض کے اعدادوشمار،کورونا ویکسی نیشن کا جائزہ لیا گیا،   اومی کرون ویرینٹ کے بڑھتے رجحان کے پیش نظرصوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ  اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے، این سی او سی نے  کورونا ویکسینیشن کے عمل پر تبادلہ خیال کیا، این سی اوسی حکام  نے ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات پر اتفاق  کیا۔

این سی او سی کو کورونا مثبت کیسز کی شرح،اموات کی تعداد اور نئے مریضوں پربریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے اہداف کا جائزہ لیا گیا،ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کوحاصل کرنے کےلیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

 این سی اوسی  نے  ملک کے مختلف حصوں میں آکسیجن پلانٹس نصب کرنے کی تجویز دیدی، آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کےلیے دوردراز کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ این سی او سی نے اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر صوبوں کو ویکسی نیشن کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

این سی او سی کی ہدایت پر شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں  ہیلتھ  کیئرورکرز کو بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہےبوسٹر ڈوز کےلیے  فائزر ویکسین کا استعمال کی جارہا ہے۔ ایف نائن پارک اور ترلائی ویکسی نیشن سنٹر میں   ڈوزلگائی جارہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق دوسرے مرحلے میں پچاس سال  سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ  کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔جبکہ تیسری کیٹگری  میں ان افراد کو شامل کیا گیا ہے  جن  میں قوت مدافعت  کم ہے۔

پاکستان

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں جلائو گھیرائو اور کارسرکارمداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی دی گئی درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا۔

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سرکاری امور میں مصروفیت کے باعث کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے کہا کہ امریکہ رفاح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن رفاح میں ایسے حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حماس کیلئے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مذاکرات کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

امداد کے بارے میں کربی نے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔ غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک نے جمعہ کو تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفاح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میئر کے امیدوار کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 6افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہےجبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی مہم کی تقریب کے دوران مسلح شہریوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوئٹے مالا کی سرحد سے تقریباً 80 میل دور چیاپاس کے دیہی قصبے کے قریب پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll