جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات ،391 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد:  پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے  اوروبا سے اموات اور کیسز کی شرح میں  بھی بتدریج کمی آرہی ہے،   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات ،391 کیسز رپورٹ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران   ملک میں  مزید8افراد  انتقال  کرگئے جبکہ 391نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28ہزار 753 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 86ہزار 022 تک جاپہنچے ہیں۔  

این سی اوسی  کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 163 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 896 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران  46 ہزار 457 افراد کے ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔ 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2437افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک  95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے  ، اب تک   مجموعی طور پر 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ  پاکستان  کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

 

پاکستان

پاکستان اور نائیجر کا اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم

نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر نائیجر کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور مسئلہ کشمیر پر اس کے اصولی موقف کی تعریف کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نائیجر  کا  اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور نائیجر نے خصوصاً اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے اتفاق رائے بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی اپنے نائیجرکے ہم منصب سنگارے بیکریاہو  سے ملاقات میں ہوا ۔

دونوں فریقین نے اسلامی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کو فروغ دینے کیلئے مل کرکام جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔

نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر نائیجر کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور مسئلہ کشمیر پر اس کے اصولی موقف کی تعریف کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

کراچی: کراچی میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ہفتے کے روز آٹومیٹڈ فیر کلیکشن سسٹم (AFCS) متعارف کروایا ، جو لوگوں کو پیپلز بس سروس پر سمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنے بس کا کرایہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔


انہوں نے کہا  کہ کارڈ کو ابتدائی طور پر روٹ 1 اور 9 بسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، خودکار نظام کرایہ وصولی کے نظام میں شفافیت لائے گا۔


گزشتہ دو تین سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 35 سے 40 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے فی کس 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا ۔ 

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن اور ییلو لائن پر بھی کام کر رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری ملتوی

تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری ملتوی

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی۔جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کے مطابق تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ ن لیگ نے پی پی قیادت کی اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی، نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll