جی این این سوشل

تجارت

ایف بی آر نےپہلی بار ملکی تاریخ کا بڑا مقدمہ جیت لیا

وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف بی آر نےپہلی بار ملکی تاریخ کا بڑا مقدمہ جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ جیت لیا۔ ایف بی آر نے ٹیکس چوری پر مبنی منی لانڈرنگ کے جرم پر پہلی مرتبہ سزا کو یقنی بنایا.

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کو حبیب اللہ، مالک رائے ٹریڈنگ کمپنی باجوڑ، خیبر پختونخواہ سے متعلق مالیاتی معلومات کا علم ہوا۔ ملزم کے کیش اور بینک ٹرانزیکشنز اسکی کاروباری پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے ٹیکس قوانین کے تحت تحقیقات کیں۔ تحقیقات سے ملزم کے چھ بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلا جس کے ذریعے بڑی ٹرانزیکشنز کی گئیں تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے تمام بینک اکاؤنٹس کی کل رقم دو ارب روپے تھی۔ ملزم نے ٹیکس سال 2015 میں صرف 1لاکھ 92 ہزار 877 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ملزم نے آمدن اور بینک اکاؤنٹس کو چھپایا اور ٹیکس اتھاریٹیز کو غلط معلومات فراہم کیں۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد منی لانڈرنگ کا علم ہوا جس کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

کورٹ کی اجازت کے بعد بینک اکاؤنٹس کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی شق 8 کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ ملزم کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دو سال کی قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا۔ عدالت نے جرم سے حاصل ہونے والی رقم بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

پاکستان

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست  دائر

لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے پولیس کی سرکاری وردی پہنی، تاہم قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف پولیس کو درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ لہٰذا عدالت مریم کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ چنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے۔ ضلعی حکومت کے نمائندے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، آٹا یہاں مہنگا ہے اور اسلام آباد میں کرائے بھی زیادہ ہیں، متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا لوگوں کو خوش کرنے کو آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک متلوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو چیلنج کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں سے پاکستان کی ترقی میں مدد مانگ لی

وزیر اعظم کی پاکستان کی ترقی کے لیے نجکاری کو شفاف بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں سے پاکستان کی ترقی میں مدد مانگ لی

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں سے پاکستان کی ترقی میں مدد مانگ لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں سے مدد مانگی اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے نجکاری کو شفاف بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں پالیسی دینا ہے۔ پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ اسے آگے لے جانا ہے. غربت کی لکیر کو توڑنا ہے، قرضوں کے پہاڑ ہیں اور ہم اس کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔

دوسری جانب معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے وزیراعظم کو بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر کرنے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے بات کرنے کی تجویز پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll