اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے اوروبا سے اموات اور کیسز کی شرح میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں مزید8افراد انتقال کرگئے جبکہ 391نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28ہزار 753 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 86ہزار 022 تک جاپہنچے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 163 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 896 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران 46 ہزار 457 افراد کے ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2437افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Statistics 3 Dec 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) December 3, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 46,457
Positive Cases: 391
Positivity %: 0.84%
Deaths : 8
Patients on Critical Care: 895
واضح رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 12 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 19 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 18 hours ago



