جی این این سوشل

پاکستان

این اے 133 ضمنی انتخاب، انتخابی مہم کا آج آخری روز 

لاہور : این اے 133 ضمنی انتخابات کیلئے حلقے میں  امیدواروں کی انتخابی مہم  آج رات بارہ بجے  اختتام پذیر ہوجائے گی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این اے 133 ضمنی انتخاب، انتخابی مہم کا آج آخری روز 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ   133  میں پانچ دسمبر کو انتخاب ہورہا ہے  ۔ حلقے میں گیارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

 حلقے میں کل 254 حلقے قائم کردیے گئے ہیں ، حلقے میں چار لاکھ چالیس ہزار چار سو 85 ووٹرز رائے حق دہی استعمال کرینگے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار پانچ سو 58 ہے  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چھ ہزار نو سو 27 ہے ۔ 

اس حوالے سے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان بھی  جاری کر دیاہے جس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پی ، 14 ایس ڈی پی او ڈیوٹی دیں گے ۔

خیال رہے کہ  این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، اب مسلم لیگ نون کی طرف سے ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 11 امیدوار میدان میں ہیں ۔

پاکستان

پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکہ

ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہرقیدی کی حفاظت دیکھناچاہتےہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا، ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی  تبدیلی نہیں آئی۔

میتھیوملرنے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہرقیدی کی حفاظت دیکھناچاہتےہیں، ہر شخص ہر قیدی قانون کے تحت تحفظ کا حقدار ہے،پاکستان کےمعاملات پرہمارامؤقف وہ ہےجوپہلےبیان کرچکےہیں۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کی قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کے دیگر سینئر اراکین سے ملاقات کی جس میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی و دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ عمران خان کے خلاف بے بنیادالزامات اور انسانی حقوق پر بات چیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ملر نے سیاسی غیر جانبداری پر امریکی موقف کو دہرایا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی غور ہوا، ہماری کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے کوئی پوزیشن نہیں ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان محدود تصادم سے بھی آگاہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا وزارت امور سمندر پار پاکستانی وترقی افرادی قوت میں اصلاحات کا فیصلہ

بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈکے قیام کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا وزارت امور سمندر پار پاکستانی وترقی افرادی قوت میں اصلاحات کا فیصلہ

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام اور تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بیان کے مطاق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت وزارت امور سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے حوالے سے اعلی ٰسطحی جائزہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کواین اے وی ٹی ٹی سی کے پاکستان میں افرادی قوت کی تکنیکی و فنی تربیت کے حوالے سے اقدامات کے بارے بتایا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی رواں برس 60 ہزار افراد کو تکنیکی و فنی تربیت فراہم کرے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تکنیکی و فنی تربیت کیلئے نہ صرف بیرونِ ممالک سے روزگار کے مواقع اور درکار ہنر کی معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ مقامی صنعت سے بھی اس حوالے سے افرادی قوت کی کھپت کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی نے تکنیکی اور فنی تربیت کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے شہرت یافتہ اداروں سے طلباء و طالبات کی سرٹیفکیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے عین مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے نہ صرف وفاقی سطح پر کوٹہ مختص کیا گیا ہے بلکہ ان کی خصوصی تربیت کیلئے علیحدہ پروگرام کا اجراء کیا جا رہا ہے جس کا آغاز رواں برس جون میں ہو جائے گا۔ اجلاس کو وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اصلاحات پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے این اے وی ٹی ٹی سی اور وزارت امور سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت کی اصلاحات پر فوری سفارشات مرتب کرنے کیلئے فوری طور پر ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر برادشت نہیں کروں گی ، مریم نواز

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر  برادشت نہیں کروں گی ، مریم نواز


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس  میں سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 33 سی ایم ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے اور پوری توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام محکموں کے لئے ایک ہی کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ماحول دوست بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll