جی این این سوشل

کھیل

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

ممبئی  : بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آگئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔  شیئر کی گئی تصاویر میں ویرات کوہلی کو نیٹ میں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

 

ویرات کوہلی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے   عنوان  میں لکھا کہ " ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی"  اور اس کے ساتھ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے  اندازہ  ہورہا ہے کہ وہ  ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے ممبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہونے جارہا ہے اور اس ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی بھی کھیلیں گے۔ 

ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم اب  ایک بار پھر وہ  نئے جوش  کے ساتھ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

خیبر پختونخواہ نے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا

وزیرخوراک نے مزید کہا کہ معیار و مقدار جانچنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ نے   گندم کی خریداری کا آغاز کردیا

پشاور : خیبرپختونخوا نے آج سے صوبے میں گندم کی خریداری کا آغاز کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیرخوراک نے ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو میں بتایا کہ صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے بائیس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

مقامی کسانوں سے گندم انتالیس سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے خریدی جائے گی۔

وزیرخوراک نے مزید کہا کہ معیار و مقدار جانچنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف  13  ہزار  135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کے قتل کا منصوبہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے آج(منگل) راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چار دیگر مرکزی ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی کوبھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،  انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کوسبوتاژ کرنا اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا ، احمد شریف چودھری نے دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی تیرہ ہزار ایک سو پینتیس کارروائیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll