تجارت
دبئی :زمین ڈاٹ کام کیجانب سے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا کامیاب انعقاد، سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت
دبئی: ہیڈ آف یو اے ای ریجن زمین ڈاٹ کام عاطف رانا کا کہنا ہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ 40 منصوبوں پر پُرکشش ڈیلز دی گئیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات کے ہیڈ عاطف رانا،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز فیضان خان، فیصل قریشی، فروغ خان ، توقیر الحسن، سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور مینجر انڈسٹریل مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ بھی شریک ہوئی۔
ایونٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے 40خصوصی تعمیراتی منصوبوں سمیت زمین ڈاٹ کام کے مجموعی طور پر 125 سے زائد منصوبوں کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کی گئیں۔پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں پیش کردہ تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے متحدہ عرب امارات ریجن کے ہیڈ عاطف رانا نے کہا کہ دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کروانے کا مقصد پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سب سے بہترین، کامیاب اور قابل اعتماد منصوبوں کے حوالے سے ہر ممکن رہنمائی اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے دبئی جیسے عالمی تجارتی مرکز میں پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔
زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ اپنی شاندار سہولیات اور عالمی معیار کے منصوبوں کی بدولت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیضان خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ ملک کے سب سے قابل اعتماد تعمیراتی منصوبوں کو متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں تک پہنچانے کی کوشش کرکے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ شعبے کےلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
پاکستان پراپرٹی ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے تازہ ترین اعداد و شمار اور تحقیق پر مبنی تفصیلات کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے قابل منافع مواقعوں کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی۔
دنیا
ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات
دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس تہران لائیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔
پاکستان
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔
پاکستان
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔
قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی