جی این این سوشل

جرم

گجرات میں 4 افراد کا اندوہناک قتل 

گجرات: کھاریاں کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گجرات میں 4 افراد کا اندوہناک قتل 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق  کھاریاں   کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں  گھر سے 4 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی  ہیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ،  قتل ہونیوالوں میں 2 بہنیں اور ایک کا شوہر شامل ہے۔ 

ڈی پی او کے مطابق قتل کی ورادات گھر کے اندر ہوئی ، پولیس نے جائے وقوعہ سے اڑھائی سالہ بچے کو بھی ریسیکو کر لیا ہے ۔ 

پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق قاتل نے تین افراد کوقتل کر کے خودکشی کی ہے ۔ ابتدائی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  واردات دو روز پہلے ہوئی،  محلے والوں نے بچے کے رونے کی آواز پر پولیس کو اطلاع آج دی ۔

پولیس کی جانب سے واقعےکی  تفتیش کی جارہی ہے ۔ 

تجارت

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کوکہا کہ ذاتی آمدن ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے۔

عالمی بینک نے جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو بھی دور کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے تمباکو کی صنعت پر بھی ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کے تخمینوں کے مطابق اگر ان تمام تجاویز کو عمل میں لایا گیا تو ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

معروف اقتصادی شخصیت ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی اصلاحاتی ایجنڈا کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکس چوری کرنے والے کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان تجاویز کو لے کر فوری اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت آئی ایم ایف سے اگلی کانفرنس میں بات چیت ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قرض لینے پر مجبور ہیں ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قرض لینے پر مجبور ہیں  ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد : ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر قرض لینے پر مجبور ہیں اسی لیے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 کھرب روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، پاکستانی خزانے میں صرف 9 ارب آرہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے ہم قرض کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خراب کارکردگی والے افسران کو اب موقع نہیں دیا جائے گا، انصاف کا فیصلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ورنہ وہ لوگ گھر میں بچوں کے ساتھ چائے کافی پئیں، قابل افسران کو معقول تنخواہیں دی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، قرضوں کی ادائیگی کا حجم سب جانتے ہیں، وصولیوں اور واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو محصولات چاہئیں وہ کرپشن اور فراڈ کی نذر ہورہے ہیں، 2700 ارب روپے کے کلیمز سے قانون بنادیا ہے، ٹریبنولز میں جو اچھے لوگ ہیں انہیں عزت دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندر کی حدود پاری فیروزوال میں پیش آیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے دولہا سمیت فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll