جی این این سوشل

تفریح

سابق ہالی ووڈ اداکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

لاس اینجلس: ہالی ووڈ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی اداکارہ جونشل الیکزینڈر کو قتل کردیا گیا۔  

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق ہالی ووڈ اداکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کے قتل کا واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں پیش آیا، 22 سالہ اداکارہ جونشل الیکزینڈر ہالی ووڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کر رہی تھیں اور انہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہالی ووڈ اداکارہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کی دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امریکی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو نہیں بلکہ ان کی دوست کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

 

پاکستان

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے، چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا  چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

انہوں نے ٹیکس کے دائرے میں اضافے، توانائی کے شعبے کے مسائل کے حل اور ریاست کے تجارتی اداروں میں اصلاحات کو حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیا۔وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کے صدر کو پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کے بارے میں بتایا جس میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، مستحکم کرنسی، گرتی ہوئی افراط زر کی شرح اور بڑھتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آٹ سورسنگ میں آئی ایف سی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اطمینان کے ساتھ ملک میں آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں اضافے کو نوٹ کیا اور کارپوریشن کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کو پی پی پی موڈ میں منتقل کرنے میں حکومت کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ میں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی مالیات برینٹ نیمن کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے شدہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تناظر میں پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll