جی این این سوشل

کھیل

ڈھاکہ ٹیسٹ:دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر

ڈھاکہ:ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز  کا کھیل بھی  بارش سے متاثر ہو گیا دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈھاکہ ٹیسٹ:دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز بھی خراب روشنی کے باعث صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز بھی خراب روشنی کے باعث کھیل کا آغاز کھانے کے وقفے کے بعد ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 بیٹنگ کر رہے تھے۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 34 ویں نصف سنچری مکمل کی اور وہ 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم نے بھی 71 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسرے روز صرف 6 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہوا تھا کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور گراؤنڈ کے عملے نے وکٹوں کو کورز سے ڈھانپ دیا۔

 

 

علاقائی

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

 پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور اسپیکر کو سینیٹ انتخابات سے قبل نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے میں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جو کہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، سینیٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، اسپیکر کے پی اسمبلی نو منتخب مخصوص نشست ممبران سے حلف لیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف روکنا سے روکنا آئینی کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا، پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی آزاد ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ۔سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کیا۔

تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے یکم مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواست خارج کردی، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا،  سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی توپشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے 14 مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے لیے گورنر نے 22 مارچ کو 3 بجے اجلاس سمن کیا، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو درخواست گزاروں نے اس عدالت سے رجوع کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

صدر اور وزیر اعظم کی کراچی خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیر اعظم کی  کراچی خود کش دھماکہ  کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

انہوں نے دہشت گردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سانحہ 9 مئی،فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں ضمانت منظور

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض 30 اپریل تک منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ 9 مئی،فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں ضمانت منظور

 سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔ جسٹس ملک اعجاز آصف نے  ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض 30 اپریل تک منظور کی گئی۔ فواد چوہدری کی جانب سے بیان حلفی  انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

یاد رہے فواد چوہدری پر سانحہ نو مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت مستحکم کرنے کے حوالے سے سوچنا چاہئیے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ جو آصف زرداری نے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی باتیں کیں وہ اچھی باتیں تھیں، لیکن اس میں ایکشن کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll