گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے،2021 میں کرکٹ، پاکستان کی ٹرینڈنگ سرچ میں سرفہرست ہے۔


تفصیلات کے مطابق یہ وہ سرچز ہیں جن کو پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرچ کیا ، جن کے باعث سال 2020ء کے مقابلے میں سال 2021 کے دوران ٹریفک انتہائی بلند سطح پر رہی ہے ۔ گوگل نے اس فہرست کے لیے درجہ بندی کسی نام کے حوالے سے زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کی ہے ۔ گوگل کی اس فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور انیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹیگریز شامل ہیں ۔
رواں سال کرکٹ کے نام رہا اور پوری قوم کرکٹ کے جوش میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا ۔
سال 2021ء کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔
مقبول ترین سرچز:
1۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا
2۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
3۔ پاکستان سپر لیگ
4۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
5۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
6۔ پاکستان بمقابلہ زمبابوے
7۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ
8۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
9۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
10۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
اس سال کی سرفہرست فلموں اور شوز کی فہرست کافی متنو ع رہی ، نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔
ٹاپ موویز اور ٹیلیویژن شوز کی فہرست میں مقبول پاکستانی ڈراما ’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہم ٹی وی کا مزاحیہ ڈراما ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد جیو ٹیلیویژن کا ڈراما ’ہر پل‘ اور ’رنگ محل‘تھے۔
مقبول ترین موویز اور ٹی وی شوز:
1۔ اسکوئیڈ گیم
2۔ خدا اور محبت 3
3۔ چپکے چپکے
4۔ رنگ محل
5۔ رادھے
6۔ بگ باس 15
7۔ منی ہیسٹ
8۔ ارطغرل غازی
9۔ بلیک وِیڈو
10۔ ایٹرنلز
11۔ کورلوس عثمان
اس سال، کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک سرفہرست رہے ۔ جارحانہ بلے باز آصف علی اورفخر زمان نے سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
مقبول ترین ایتھلیٹس:
1۔ شعیب ملک
2۔ آصف علی
3۔ فخر زمان
4۔ شاہین آفریدی
5۔ حسن علی
6۔ محمد رضوان
7۔ شاداب خان
8۔ عابد علی
9۔ دانش عزیز
10۔ حارث رؤف

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- an hour ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 3 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 3 hours ago








