کپل شرما نے کہا کہ اس کا خرچہ انہیں لاکھوں میں پڑ گیا جتنا ان کی زندگی بھر کی تعلیم میں نہیں لگا ہو گا۔


ممبئی : بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے سوال کرنا اور انہیں ٹیگ کرنا 9 لاکھ کا پڑا تھا۔
کپل شرما نے نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے شو I’m Not Done Yet کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنائی۔
بھارتی کامیڈین نے بتایا، کہ وہ اکثر نشے کی حالت میں ٹوئٹ کر دیتے ہیں، جس کے بارے میں خبریں بن جاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے رات گئے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو ٹیگ کر دیا۔
View this post on Instagram
لیکن وہ اس ٹوئٹ کے فورا بعد مالدیپ بھاگ گئے، اور وہاں کئی 8،9 دن قیام کیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ مجھے ایسا کمرہ چاہیے جہاں کوئی انٹرنیٹ نہ ہو، تا کہ وہ ان سب سے بھاگ سکیں۔
کپل شرما نے کہا کہ لیکن اس کا خرچہ انہیں لاکھوں میں پڑ گیا جتنا ان کی زندگی بھر کی تعلیم میں نہیں لگا ہو گا۔ کپل شرما نے ٹوئٹر سے بھی شکایت کی، انہیں ایسا فیچر متعارف کرانا چاہیے جس میں صارفین کو بتایا جائے کہ یہ ٹوئٹ نشے کی حالت میں کی گئی ہے اس لیے زیادہ سنجیدہ نہ لیا جائے۔
I am paying 15 cr income tax from last 5 year n still i have to pay 5 lacs bribe to BMC office for making my office @narendramodi
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 9, 2016
یاد رہے 2016 میں کپل شرما نے ایک ٹوئٹ کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال 15 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں، لیکن انہیں پھر بھی اپنا آفس بنوانے کے لیے ممبئی کے میونسپل آفس کوپانچ لاکھ رشوت دینی ہو گی، اس کے ساتھ ہی کپل نے ایک اور ٹوئٹ کی اور نرندر مودی سے پوچھا کہ کیا یہی ہیں آپ کے اچھے دن؟
Yeh hain aapke achhe din ? @narendramodi
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 9, 2016
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- a day ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- a day ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 6 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- a day ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 6 hours ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 5 hours ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- a day ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- a day ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- an hour ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- a day ago






