معروف پاکستانی فلم اسٹارواداکار شان شاہد نے حال ہی میں بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم گجنی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔


شان شاہد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ انہیں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم گجنی میں ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔
اداکار نے کہا ہے کہ جو کردار مجھے اس فلم میں دیا جا رہا تھا وہ ایک وِلن کا کردار تھا جو بالی وڈ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار کر سکتا تھا، مجھے وہ کردار بالکل پسند نہیں آیا کیونکہ اس کردار کو بچوں کے اعضا فروخت کرتے دکھایا جانا تھا۔
شان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم کے میکرز سمیت عامر خان کو بھی اس کردار کے لیے منع کیا اور ایک سوال پوچھا کہ آپ لوگوں کو اس کردار کے لیے ایک پاکستانی کی ہی کیوں ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں پہچان سکے گا کہ آپ پاکستانی ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی اس بات پر میں نے کہا کہ ضرور پتہ چلے گا، میرے بار بار منع کرنے پر بھی جب وہ راضی نہ ہوئی تو میں نے پنجابی میں عامر خان سے ایک بات کہی کہ اگر آپ بھارت کے پہلوان ہیں تو میں پاکستان کا پہلوان ہوں، پیسے لے کر کُشتی نہیں ہاروں گا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 16 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 16 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 10 گھنٹے قبل






