لاہور : ملک کے مختلف صوبوں میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق سردی اور شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے ، سردی اور دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند ریکارڈ کی گئی ، شہر میں حد نگاہ کئی مقامات پر 50 سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ۔
موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک اور ایم ٹو سالم سے کوٹ مومن اور بھیرہ سے للہ تک بند ہے ۔ موٹرویز ایم 1، ایم 2، ایم 11 متعدد مقامات سے بند کردی گئیں ۔ حد نگاہ کم ہونے سے صبح کے اوقات میں بھی ڈرائیورز فوگ لائٹس استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ دھندکے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بھی ٓمعطل کردیا گیا۔
سندھ بھر کی مختلف قومی شاہراہوں پر دھند کے باعث حد نگاہ کم ہے ، این فائیو قومی شاہرہ پر ، ھالا ، سعید آباد ، سکرنڈ ،مورو ، خیرپور ، سکھر ، اور گھوٹکی ، میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی جبکہ انڈس ہائی وے پر پٹارو، سہون تا لاڑکانہ کے مختلف مقامات پر دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے اور فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ، دھند کا سلسلہ رواں پورا ہفتہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ،صوبہ پنجاب بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ، موہنجو داڑو اورگردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 44 منٹ قبل

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا سے نو منتخب5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 22 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 6 منٹ قبل

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی
- 3 گھنٹے قبل

نامور اداکار عاصم بخاری کی صحت پہلے سے بہتر ،اسپتال سے گھر منتقل
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 35 منٹ قبل