پشاور: جلال خٹک اور بلال خٹک مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے مستعفی ہوگئے، جلال خٹک اور بلال خٹک پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
جلال خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا یے، تخت بھائی میں مسلم لیگ ن کا باقاعدہ جلسہ کرونگا، موجودہ حکومت خواب خرگوش میں پڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جاگتی تو مری کا واقعہ رونما نہ ہوتا، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام عاجز آچکے ہیں۔
مسلم لیگ ن صوبائی صدر انجنیئر امیرمقام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے، مرکز اور صوبہ میں عوام نے موجودہ حکومت کی کارکردگی دیکھ لی ہے، پاکستان ترقی کے دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، تنخواہوں کے لئے بھی بھیک مانگی جارہی ہے، پورا ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیاہے۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جھوٹ کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، پی ٹی آئی نے انتخابی وعدوں کی نفی ہے، فارن فنڈ کو سامنے نہ لانے کے لیے بھرپور کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے فارن فنڈنگ کیس کا پول کھول دیا ہے، موجودہ حکومت تمام تر ناکامیوں کا ملبہ دوسرے حکومتوں پر ڈال رہی ہے، تمام تر ثبوت کے باوجود حکمران سچ کا سامنے نہیں کرسکتے ہیں۔
امیرمقام نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے ہیں، بہت سے لوگ ان کی جماعت میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، عام انتخابات میں بیٹ کا نشان لینے کے لیے کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں ہوگا۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل




