اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے 22 کروڑ عوام کو معاشی لحاظ سے بدحال کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کی اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے مولانا سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، پی ڈی ایم میں ملاقاتیں ہوتی رہیں، مولانا کو مبارک ہو انہوں نے خیبر پختونخوا میں کامیابی حاصل کی،مولانا نے پی ٹی آئی کو شکست دی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان اُٹھ کھڑا ہو گا، منی بجٹ پاکستان کی معیشت کو بیرونی اداروں کا غلام بنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی معیشت کوآزاد رکھنا چاہتے ہیں،عالمی دباؤ پر قانون سازی کی جارہی ہے، اب 23 مارچ کا مہنگائی اور اس حکومت کے خلاف مارچ پہلے سے زیادہ اہم ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کوفوری رخصت کرنے کے تمام آپشن پربھی غورکیا جائے گا، حکومتی اتحادی جماعتوں نے کس امید سے اتحاد کیا تھا، حکومتی اتحادیوں سے بھی اپیل کرتے ہیں اب ملکی مفاد، غریب آدمی کے لیے سوچیں، منی بجٹ، سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے وابستہ کیا جا رہا ہے، دوبارہ ہم آزاد ریاست کو کالونی بنانے کی طرف جا رہے ہیں۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بہت کام ہوا، حکومت نے سی پیک کو جمود کا شکار کیا، اس حکومت کو سی پیک کے کسی بھی منصوبے کے افتتاح کا حق نہیں۔ پانچ فروری کوعوام موٹروے پراکٹھے ہوں گے وہ اس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 2 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 3 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 7 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 6 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل