اسلام آباد:زیادتی کیس میں قومی کرکٹریاسرشاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا گیا۔


وفاقی دارلحکومت کے تھانہ شالیمار کی ضمنی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد یاسرشاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ ایف آئی آر میں یاسرشاہ کا نام غلط بیانی کے باعث شامل ہوا۔ یاسرشاہ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں خواہ مخواہ اس کیس میں ملوث کیا گیاجس سے نہ صرف بہت تکلیف ہوئی بلکہ نام بھی بدنام ہوا۔اللہ کا شکرہےکہ تمام چیزیں کلیئر ہوگئی ہیں۔
یاسرشاہ کا کہنا تھا کہ اس کیس کی وجہ سے کافی ڈسٹرب رہا جس سے کرکٹ سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں،اب اپنی تمام ترتوجہ کھیل پر مرکوز کرسکوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ اور آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں اورمارچ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں موقع ملنےپر بہترین پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کریں گے۔
دسمبر2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے دوست کے خلاف 14 سال کی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ یاسرشاہ پر دوست کی معاونت اور لڑکی کو دھمکانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی خاتون رشتے دار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں یاسرشاہ پرزیادتی کے ملزم فرحان کی بھرپورمعاونت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اورکہا گیا تھا کہ یاسر شاہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے کسی سے شکایت کی توکسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل




