اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔


ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا سے صحت یاب ہونے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شفایابی میں اللہ کا شکر ادا کیا۔
اللہ، الرحمن الرحیم و الشافی کے فضل سے، اور آپ سب کی دعاؤں سے (جس کا مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ اثر ہوتا ہے) میں کووڈ 19 کے اومیکرون ورژن کے اثر سے باہر آگیا ہوں، اور میرا ٹیسٹ منفی ہے۔ الحمدللہ ? https://t.co/TvXhcUnnYq
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 12, 2022
ٹویٹر پر صدر مملکت نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، الحمدللہ! آپ کی دعاؤں سے میں اومیکرون کے اثر سے باہر آگیا ہوں۔
یاد رہے کہ صدرمملکت 6 جنوری کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے،صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھاکہ چار پانچ دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا اور دو رات قبل چند گھنٹوں کےلیے ہلکا بخار محسوس کیا لیکن اس کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے تمام دوستوں اور عزیزوں سے وبا سے محفوظ رہنے کےلیے احتیاط کی اپیل کی اور ساتھ ہی دعا بھی لکھی اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک گھنٹہ قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل


