جی این این سوشل

جرم

لاہور میں درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک ٹارگٹ کلر گرفتار

لاہور: شاد باغ پولیس  نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک شوٹرز کو گرفتار کرلیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک ٹارگٹ کلر گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سرفراز ورک نے بتایا کہ شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 خطرناک شوٹرز ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، تینوں ملزمان درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

سرفراز ورک نے بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ رات ایک فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی، متاثرہ افراد نے 15 پر کی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی گئی، تاہم معجزانہ طور پر پولیس پارٹی محفوظ رہی، اور کافی کوششوں کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں شہباز عزیز بٹ، ساجد علی اور ندیم شامل ہیں، جب کہ کارروائی کے دوران ان کے قبضہ سے  2 پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ 

ایس پی سٹی حفیظ الرحمان نے  بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں واداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ افضال عرف کنو کے لئے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں جو اس وقت بیرون ملک ہے، جب کہ یہاں شہباز بٹ کے کہنے پر ساجد علی اور ندیم دونوں قتل اور بھتہ کے لیے لوگوں کے گھروں، دفاتر اور دوکانوں پر فائرنگ کرتے تھے۔

ایس پی سٹی کے مطابق ندیم نامی ملزم نے افضال کنو اور گرفتار ملزم شہباز بٹ کے کہنے پر سبزہ زار میں مکان کرایہ پر لیا اور ساجد نے گلی میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے اور ریکی کر کے فائرنگ سے فیصل نامی شخص کو قتل کیا، گرفتار ملزم شہباز بٹ کا دبئی میں مقیم بنگش پٹھان سے بھی تعلق ہے جو قحبہ خانہ چلاتا ہے اور قحبہ خانہ پر کام کرنے والی پاکستانی لڑکیوں کو حراساں کرتے ہیں، ملزمان بھتہ خوری کی خاطر معصوم لوگوں پر فائرنگ کرتے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے۔

حفیظ الرحمان بگٹی نے بتایا کہ شہباز بٹ نے لاہور کے مشہور تاجر جونا بٹ جو لیگی رہنما بلال یسین کا کزن ہے کے قتل کا پلان کر رکھا تھا، دوارن تفتیش ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ ملزمان نے ہی فائرنگ کے لیےعابد باکسر کے گھر کی ریکی کی اور ساجد نے کیمرے انسٹال کیے۔

تجارت

امریکہ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا خیر مقدم کرتا ہے ، میتھوملر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات بھی  کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ،  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے  والے معاہدوں کا خیر مقدم کرتا ہے ، میتھوملر

 امریکہ نے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی طرف سے کی گئی معاشی اصلاحات کو سراہاہے۔

واشنگٹن میں نیوزبریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھوملرنے کہاکہ امریکہ گزشتہ ماہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹاف لیول معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتاہے۔میتھوملرنے کہاکہ ہم تکنیکی معاہدوں سمیت تجارتی اورسرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات بھی  کی ۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اورنگزیب  نے ملاقات میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں بیرونی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی کرتار پور آمد

واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی  کرتار  پور آمد

لاہور: بیساکھی کا تہوار منانے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود دو ہزار چار سو سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے گوردوارہ کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری کرتارپور میں دو دن قیام کریں گے ، اس موقع پر ایویکیو ٹرسٹ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے کہا کہ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ایوکیو ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔


واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بد ھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے آذربائیجان کی سپیکر کی جانب سے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام پہنچایا اور آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے ساتھ مذہب، ثقافت، تاریخ اور بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے عوام آذربائیجان کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے ذریعے دونوں ممالک کے پارلیمان ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی پارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاروف نے سپیکر قومی اسمبلی کے آذربائیجان سے متعلق تاثرات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان کو ایک مخلص دوست اور برادر ملک تصور کرتا ہے، آذربائیجان کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ نوگورنوکاراباخ پر پاکستان کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll