ٹیکنالوجی
نئے سوشل میڈیا قوانین : کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا
اسلام آباد: سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سوشل میڈیا قوانین کے نفاذ کے بعد حکومت کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے، سنیک ویڈیو اور پیگو نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹریشن کرا لی،پی ٹی اے نے سنیک ویڈیو اور بیگو کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دونوں سوشل میڈیا کمپنیوں کو پی ٹی اے میں تقریب کے دوران سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے، تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے، اتھارٹی کے ممبران اور اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔
گزشتہ سال اکتوبر میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت سوشل میڈیا اداروں کو پاکستان میں جلد از جلد دفاتر قائم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
پاکستان
یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کمی
وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی،نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 جبکہ دس کلو کا تھیلا چار سو میں دستیاب ہو گا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 180روپےکی کمی کے بعد 980 روپے سے دوبارہ 800 روپےکا ہوگیا ہے ۔
10 کلو کے آٹے کےتھیلےکی قیمت میں 90 روپے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 490روپےسےکم ہوکر 400 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلٹی اسٹورزپر بیس کلو آٹےکی قیمت میں ایک سو اسی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جب کہ 26 مئی تک 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے تھی اور 10 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 400 روپے تھی۔
پاکستان
لاہور بورڈ؛ 25 مئی کو ملتوی ہونے والے میٹرک کے پیپر کی تاریخ کا اعلان
لاہور بورڈ نے 25 مئی کو لانگ مارچ کی وجہ سے ملتوی ہونے والے میٹرک کے پیپر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

لاہور بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ میٹرک مطالعہ پاکستان کا ملتوی ہونے والا پیپر11 جون کو لیا جائے گا ،امیدواروں کو ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی،صبح کی شفٹ میں 8 بجے اور دوپہر کی شفٹ میں 1 بجے پیپر شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ مذکورہ پیپر 25 مئی کو لانگ مارچ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا ، رواں سال اڑھائی دو لاکھ ستر ہزار بچے میٹرک کے امتحان میں شریک ہوئے۔
پاکستان
اب پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد آؤں گا : عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں دوبارہ آؤں گا اور اب کی بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد آؤں گا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں اپنی جان قربان کردوں گا لیکن ان چوروں کو کو قبول نہیں کروں گا، ضمانت پر رہا باپ بیٹے سمجھتے ہیں کہ ان کو قبول کرلیں گے، میں اپنی جان دے دوں گا الیکن ان کو قبول نہیں کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کو 6 دن کا ٹائم دیا تھا، اب کی بار تیاری کر کے آئیں گے، ان لوگوں نے ہم سب پر مقدمے بنا دیے، ان چوروں کا یہی کام ہے، اس مافیا کا کام ایسا ہے یا بلیک میل کرتے ہیں یا خریدتے ہیں، ابھی سے اپنے اپنے حلقوں میں جائیں اور تیاری کریں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنہوں نے درختوں کو آگ لگائی وہ ہمارے لوگ نہیں تھے، املاک کو آگ پولیس اور ان کے لوگ لگا رہے تھے، میں نے تو احتجاج میں فیملیز کو بھی بلایا تھا، میں فیمیلیز کو احتجاج میں آنے کا کہہ رہا تھا کیا ہم انتشار کے لیے آ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور اور ڈی جی آپریشنز کےخلاف عدالت جانا ہے، مقدمہ درج کرانا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف بھی درخواست دیں گے، آئی جی اسلام کو سزا ہونے والی تھی اسلام آباد میں لے آئے، جن حکام نے کیا ان کے خلاف مقدمے درج کرائیں گے، ان سب کے چہرے سوشل میڈیا پر ڈالیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کیا ہم بھیڑ بکریاں ہیں جو امریکا کے غلاموں کو قبول کرلیں گے، یہ پاکستان کی جمہوریت کا امتحان ہے، پاکستان میں پرامن احتجاج کا راستہ روکا جا رہا ہے، عدلیہ سے بڑے ادب سے کہتا ہوں کہ امتحان آپ کا بھی ہے، انہوں نے خواتین اور وکلا سے بدسلو کی اور انہیں پکڑ کر مارا۔
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022سینیٹ سے منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
جاپان کا جون سے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
’سستا پیٹرول، ڈیزل سکیم‘، 40 ہزار سے کم آمدن والوں کو دو ہزار ماہانہ دینے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن