جی این این سوشل

دنیا

او آئی سی میں اپنے عہدے سنبھالنے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں اپنے عہدے سنبھالنے کیلئے 3 ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

او آئی سی میں اپنے عہدے سنبھالنے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کے مطابق ایران کے تین سفارت کار جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں تینوں او آئی سی ہیڈکوارٹر میں اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا ہےکہ عراق میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں بتا دیا تھا، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے تاہم اس کیلئے سعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پرتوجہ دینی ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کیلئے بات چیت کے چار دور عراق میں ہوچکے ہیں۔

پاکستان

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر تھک جانے والے افراد کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے فوری درخواست پر بغیر کسی اضافی فیس کے شناختی کارڈز کی ترسیل کی مدت میں کمی کر دی ہے۔

اس سے قبل ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے۔

نادرا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے لوگوں کے لیے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ نادرا کے کسی بھی دفتر میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے فوری درخواست جمع کرائیں اور اسے صرف 15 دن میں پہنچا دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک ، 7 زخمی

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388 افراد ہلاک ہو چکے جن میں حزب اللہ کے 247 ارکان اور 73 عام شہری شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک ، 7 زخمی

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ شنہو ا کے مطابق لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو ئے۔

ادھرلبنان کی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرکوں میں اسرائیل کی 769ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹوں کے ساتھ ساتھ رویسات العالم، برانیت، مسکاو ام، اور رامیم سمیت کئی دیگر اسرائیلی مقامات پر حملہ کیا ہے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388 افراد ہلاک ہو چکے جن میں حزب اللہ کے 247 ارکان اور 73 عام شہری شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll