Advertisement

سمن آباد گرلز کالج سے22 سالہ   طالبہ    مبینہ طورپر اغوا

لاہور:  پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ سیکنڈ ایئر کے امتحانات دینےآ ئی تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 18th 2022, 10:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سمن آباد گرلز کالج سے22 سالہ   طالبہ    مبینہ طورپر اغوا

تفصیلات کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے22 سالہ  طالبہ مبینہ طورپر اغوا ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ   مغویہ سیکنڈ ایئر کے امتحانات دینےآ ئی تھی،  لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں  درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق   لڑکی کالج میں داخل  ہوئی لیکن واپسی پر گھر نہیں  پہنچی،  مقدمہ لڑکی کے  بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر  کے متن کے مطابق  لڑکی کا فون نمبر بند ہے، نا معلوم  افراد نے اغوا کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آباد گرلز کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے ہدایت کی ہے کہ  طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے،  ملزمو ں  کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Advertisement
Advertisement