Advertisement
علاقائی

لاہور: مسافر وین نالے میں گر گئی،6 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے کاہنہ میں مسافروین گندے نالے میں گر گئی،جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 24th 2022, 1:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: مسافر وین نالے میں گر گئی،6 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے کاہنہ میں مسافروین گندے نالے میں گر گئی،جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے باعث پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور2 خواتین شامل ہیں،جاں بحق خواتین میں 45 سالہ نعیمہ بی بی، 35 سالہ رخسانہ ،8 سالہ فیضان، 6 سالہ سفیان، 12 سالہ زین اور9 سالہ علی حسن ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ وین میں سوار خاندان چونگی امرسدھو کا رہائشی ہے، متاثرہ خاندان رائیونڈ میں شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

Advertisement