لاہور: ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کورونا کے بعد اومی کورون کے حملے بھی تیز ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں اومی کورون کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، شہر میں ایک ہی روز میں اومیکرون کے 91 نئے مریض سامنےآگئے ۔ محکمہ صحت حکا م کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 912 تک پہنچ گئی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں اومیکرون کے 97 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس میں 4 مریض ننکانہ صاحب اور 2 گجرات سے رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد پنجاب بھر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 980 ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 4لاکھ 64 ہزار 431 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کرگئے جبکہ 7ہزار 195 افراد متاثر ہوئے ۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار105تک پہنچ گئی ہے ۔
ملک میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 195 کیسز سامنے آئے ہیں، وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہو چکی ہے۔
ملک میں مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 53 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے۔

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 3 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 6 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 3 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 2 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 2 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل