Advertisement

لاہور  پریس کلب کے باہر  دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، صحافی حسنین شاہ جاں بحق

لاہور: لاہور  پریس کلب کے باہر  دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی حسنین شاہ  جاں بحق ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 24 2022، 10:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور  پریس کلب کے باہر  دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، صحافی حسنین شاہ جاں بحق

تفصیلات کے مطابق  لاہور  پریس کلب کے باہر  دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ  سے  صحافی حسنین شاہ  جاں بحق ہو گئے۔

شملہ پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی حسنین شاہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر سی سی پی او فیاض احمد دیو  نے نوٹس لے لیا،ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے صحافی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،  انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی  اور  قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیدیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتو ل حسنین شاہ کے لواحقین کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار  نے مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

سی سی پی او لاہور نے صحافی کے قتل پرافسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، سی سی پی او لاہور کی سینئر پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ  ملزموں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ  ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروزپریس کلب پہنچ گئے۔مستنصر فیروز نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔  پولیس، فرانزک ٹیمیں بھی شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پریس کلب سے نکلنے والے راستوں پرسخت چیکنگ کا حکم دیدیا۔

Advertisement
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 13 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 14 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 13 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 13 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 4 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
Advertisement