Advertisement
تفریح

معروف ناول نگار بانو قدسیہ کی پانچویں برسی 

ویب ڈیسک :  بے شمارلازوال  تصانیف  کی خالق بانو قدسیہ  کو اس دنیا سے رخصت  ہوئے 5 برس گزر گئے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 4th 2022, 1:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف ناول نگار بانو قدسیہ کی پانچویں برسی 

اردو زبان کی مشہور و معرو ف، افسانہ  اور ناول  نگار،  ڈرامہ نویس بانو قدسیہ 28 نومبر 1928کو فیروزپور بھارتی پنجاب  کے زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئیں ۔ بانو قدسیہ نے پانچویں جماعت سے لکھنے کا باقاعدہ آغاز کیا  اور سکول کے ایک ڈرامے کے لیے کہانی لکھی اوراول انعام  حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ہندوستان سے ہی حاصل کی اور  تقسیم ہند کے بعد ہجرت  کر کے پاکستان آگئیں ۔ہجرت کے بعد لاہور رہیں اور یہیں مستقل سکونت اختیار کی ۔بانو قدسیہ نے اسلامیہ کالج سے ایف اے جبکہ  کنئیرڈ کالج سے بی کی ڈگری حاصل کی۔  

انہوں نے  1950 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اردو کیا  اور ایم  اے کے دوران ہی معروف مصنف اور ادیب اشفاق احمد کی حوصلہ افزائی پر ان کا پہلا افسانہ "آمادگی شوق" ادبی  جریدے ' ادبِ لطیف ' شائع ہوا۔ 1951 میں ان  کے  ہی  ہم جماعت نے انہیں اپنا ہم سفر بنانے کا ارادہ ظاہر کیا  اور اس طرح آپ اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ۔ اشفاق احمد معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نویس، اور براڈ کاسٹر کے طور پر  جانے جاتے تھے ۔

معروف مصنف ممتاز مفتی نے  اپنی تصنیف "الکھ نگری‘" میں  بانو قدسیہ اور اشفاق احمد کی شادی کام قصہ دلچسپ انداز میں بیان کیا ،جس کے مطابق اشفاق احمد کا پٹھان خاندان  ان کی شادی غیر پٹھان لڑکی سے کرنے پرآمادہ نہیں تھا اور  ان دونوں کا نکاح بانو قدسیہ کے گھر پر نہایت رازداری سے ہوا تھا۔

بانو قدسیہ نے اردو اور پنجابی زبانوں میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے کئی مقبول  ڈرامے لکھے۔ بانو قدسیہ کی مشہور کتابوں میں ، امربیل، آسے پاسے، بازگشت، چہار چمن، ناقابلِ ذکر، پیا نام کا دیا، شہرِ بے مثال،دست بستہ، آتش زیرپا، آدھی بات، ایک قدم ،دوسرا دروازہ، فٹ پاتھ کی گھاس، حاصل گھاٹ، ہوا کے نام، کچھ اور نہیں، موم کی گلیاں، سورج مکھی، تماثیل، توجہ کی طالب شامل ہیں۔1981 ،یں انہوں نے  ناول "راجہ گدھ "  لکھا جس نے بے بناہ مقبولیت حاصل کی ۔ 

بانو قدسیہ اپنے ناول " راجہ گدھ"  میں محبت کے بارے میں لکھتی ہیں  کہ محبت ،نفرت کا سیدھا سادہ شیطانی روپ ہے،  محبت سادہ لباس میں ملبوس عمر وعیار ہے ، ہمیشہ دو راہوں پر لا کھڑا کر دیتی ہے، اُس کی راہ پر ہر جگہ راستہ دکھانے کو صلیب کا نشاں گِرا ہوتا ہے، محبت کے جھمیلوں میں کبھی فیصلہ اورکچھ سزا نہیں ہوتی، ہمیشہ عمر قید ہوتی ہے ، محبت کا مزاج ہوا کی طرح ہے، کہیں ٹکتا نہیں، محبت میں بیک وقت توڑنے اور جوڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے، محبت تو ہر دن کے ساتھ اعادہ چاہتی ہے، جب تک روز اُس تصویر میں رنگ نہ بھرو، تصویر فیڈ ہونے لگتی ہے، روز سورج نہ چڑھے تو دن نہیں ہوتا۔ اِسی طرح جس روز محبت کا آفتاب طلوع نہ ہو، رات رہتی ہے۔"

بانو قدسیہ   کے ناول سادہ  اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے تھے ۔ان کی بعض ناولزمیں  انگریزی زبان کے الفاظ بھی شامل ہوتے تھے ۔ اردو ادب میں ان کی  بےپناہ خدمات کے صلے میں  حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں 1983  میں ستارہ امتیاز اور 2010 میں ہلال ِا متیاز سے نوازا گیا ۔

حکومت کی جانب سے انہیں 2012 میں کمالِ فن ایوارڈ اور 2016 میں اعزازِ حیات سے بھی نوازا گیا ۔ شدید علالت کے باعث  اردو ادب کا یہ روشن ستارہ  4 فروری 2017 کو دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ گیا۔  ان کی لکھی گئی لازوال تصانیف  آج بھی  اردوادب سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں ۔

Advertisement
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 21 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 5 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 18 minutes ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • a minute ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
Advertisement