انڈونیشیا خطے میں فرانس سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہوگا۔


پیرس : فرانس نےکہاہےکہ انڈونیشیا 42 رافیل طیارے خریدے گا جس کے لیے 8.1 اب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے، جو فرانس کے ساتھ اسلحے کی خریداری کے دیگر معاہدوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ انڈونیشیا آبدوزوں کی تیاری اور اسلحے کی خریداری کے معاہدوں کے سلسلے میں 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 رافیل طیارے حاصل کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا خطے میں فرانس سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہوگا۔
انڈونیشیا کے وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فلورینس پارلے سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم 42 رافیل طیارے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلے نے کہا کہ ہمارے سٹریٹجک تعلقات ہمیں دفاعی تعلقات مضبوط کرنے میں سود مند ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا خطے میں بھارت کے بعد دوسرا بڑا ملک ہوگا جو ڈیسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ طیاروں پر انحصار کرے گا۔
فرانس کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 8.1 ارب ڈالر مالیت کے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ڈیسالٹ ایوی ایشن، سیفران اور تھیلس میں پیداوار میں اضافے کا باعث ہوگا، معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں چھے رافیل طیارے اگلے ماہ میں حوالے کیے جائیں گے جبکہ دیگر 36 طیارے بعد کے مراحل میں فراہم کیے جائیں گے، جو رواں برس کے اواخر یا اگلے سال تک ممکن ہوگا۔
ڈیسالٹ ایوی ایشن نے بتایا کہ معاہدہ طویل شراکت داری کا آغاز ہے اور اس سے انڈونیشیا میں موجودگی کی جانب قدم ہوگا۔وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ معاہدہ انڈونیشیا کو جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں فرانس سے فوجی ساز وسامان کا سب سے بڑا خریدار بنا دے گا جبکہ اس وقت خطے میں سنگاپور کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانسیسی وزارت دفاع نے کہا کہ انڈونیشیا نے طیاروں کے علاوہ آبدوزوں کی تیاری میں تعاون کی یاد داشت پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کےتحت نیول گروپ کی جانب سےدو جہاز تیار کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے پاس اس وقت امریکی تیار کردہ ایف-16 اور روسی ساختہ سخوئی ایس یو-27 ایس یو-30 طیاروں کی فلیٹ ہے جو کافی پرانی ہوچکی ہے۔
انڈونیشیا کےصدر جوکو ویدودو نےآبدوزوں کی تیاری،سٹیلائٹ سےمتعلق آلات اوراسلحے کی تیاری کےمعاہدے پردستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ مجھے امید ہے کہ دفاعی شراکت داری صرف اسلحے کی خریدار تک محدود نہیں ہے بلکہ تیاری اور مشترکہ پیداوار، ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور دفاعی صنعت میں سرمایہ بھی زیر نظر ہے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 9 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 9 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل


