سئیول : پیٹرو کیمیکل کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے سے چار افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی بندرگاہ شہر Yeosu میں ا یک پیٹرو کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:26 بجے کے قریب پیش آیا اور خیال کیا جارہا ہے کہ فیکٹری میں اس وقت تقریبا 8 افراد موجود تھے ۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی لیکن دس منٹ میں اس پر قابو پالیا گیا۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
حکام کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ہیٹ ایکسچینج سسٹم میں ہوا تاہم، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکہ بہت شدید تھا جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Yeochun NCC، جسے YNCC کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، متعدد اہم اور انتہائی زہریلے صنعتی کیمیائی مصنوعات تیار اور فروخت کرتا ہے، جن میں بینزین، پروپیلین، ایتھیلین، ٹولیون، زائلین اور اسٹائرین مونومر شامل ہیں۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 11 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 11 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 10 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 10 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 12 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 13 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 13 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 hours ago