Advertisement

سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثیوں کا ناکام ڈرون حملہ، 12افراد زخمی

ابھا ایک شہری ہوائی اڈہ ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت محفوظ ہے اور باغیوں پر جنگی جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 11th 2022, 12:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثیوں کا ناکام ڈرون حملہ، 12افراد زخمی

ریاض : سعودی فوج نے سرحد کے قریب ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بناتے ہوئے اسے تباہ کردیا اور تاہ شدہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے 12افراد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون کو ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا، یہ پہلا موقع نہیں کہ مذکورہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی ایسے کئی حملے کیے جا چکے ہیں۔

حوثیوں نے ایک ٹوئٹ میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یمن کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے استعمال کیے جانے والے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا اور شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایسی جگہوں سے دور رہیں۔

حوثی 2015 سے سعودی قیادت میں لڑنے والی اتحادی افواج سے برسر پیکار ہیں کیونکہ عالمی سطح پر تسلیم یمن کی حکومت کو ہٹائے جانے کے بعد سعودی عرب نے فوجی مداخلت کی تھی۔

اس کے بعد سے سعودی اتحاد کے حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔ حوثیوں نے اکثر سعودی عرب میں ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات سمیت جیسے اہداف پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں یمن کے باغیوں نے اس اتحاد کے اہم ملک متحدہ عرب امارات پر بھی حملے شروع کیے ہیں جبکہ کیونکہ ان کی فوج کو متحدہ عرب امارات کی تربیت یافتہ افواج کے ہاتھوں میدان جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ سعودی دفاعی فورسز نے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف داغے گئے ڈرون کو تباہ کر دیا۔ پریس ایجنسی نے مزید کہا کہ بغیر پائلٹ کے طیارے کو روکنے اور تباہ کرنے سے اس کے ملبے سے 12 شہری زخمی ہو گئے جن میں بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، فلپائن اور سری لنکا کے شہریوں کے ساتھ ساتھ دو سعودی باشندے بھی شامل ہیں۔

اس ڈرون حملے کے جواب میں سعودی زیرقیادت اتحاد نے کہا کہ وہ یمن کے باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا میں ان ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے جہاں سے حوثی ڈرون لانچ کرتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ہم صنعا میں شہریوں سے اگلے 72 گھنٹوں کے لیے فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی شہری جگہوں کو خالی کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایجنسی کو بتایا کہ تباہ شدہ ڈرون کے کچھ ٹکڑے ہوائی اڈے کے اندرونی حصے میں بکھر گئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھا ایک شہری ہوائی اڈہ ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت محفوظ ہے اور باغیوں پر جنگی جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔

ابھا سعودی عرب کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں سعودی باشندے اور تارکین وطن ملک میں پڑنے والی شدید گرمی سے بچنے کے لیے وہاں کا رخ کرتے ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے حملوں سے ناصرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ سعودی عرب اور خطے کی امن و سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔

دفتر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں حوثیوں کے حملوں سے اپنے عوام اور سرزمین کے دفاع کے لیے سعودی عرب کی حمایت کے امریکی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Advertisement
جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا، چئیرمین پی ٹی آئی

جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا، چئیرمین پی ٹی آئی

  • 4 hours ago
سانحہ جعفر ایکسپریس: شہدا کے ورثا کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کیلئے  نوکری کا اعلان،وزیرریلوے

سانحہ جعفر ایکسپریس: شہدا کے ورثا کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کیلئے نوکری کا اعلان،وزیرریلوے

  • 2 hours ago
لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی، بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا خودکش بمبار گرفتار

لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی، بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا خودکش بمبار گرفتار

  • 7 hours ago
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

  • 2 hours ago
پشاور :    دھماکہ میں مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی

  • 5 minutes ago
ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع

ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع

  • 7 hours ago
 گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

 گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

  • 3 hours ago
ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور

  • 3 hours ago
پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑوں کی طویل عرصہ بعدلاہور میں بیٹھک

پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑوں کی طویل عرصہ بعدلاہور میں بیٹھک

  • 6 hours ago
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • 3 hours ago
 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں،شہباز شریف

 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں،شہباز شریف

  • 6 hours ago
اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنےکیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کر ے گا:منیر اکرم

اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنےکیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کر ے گا:منیر اکرم

  • 13 minutes ago
Advertisement