لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ہے۔


ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور احسن علی نے ٹیم کو 88 رنز کا زبردست آغاز فراہم کیا ۔ احسن علی 30 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
جیسن روئے نے ایک اور میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور وہ 27 گیندوں پر 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تاہم کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور انہوں نے وننگ شارٹ کھیل کر 32 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں سب سے اہم کردار عمر اکمل نے ادا کیا جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 3 چھکوں کی مدد سے 8 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3، لیام ڈاسن اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز رحمن اللہ گرباز اور الیکس ہیلز کیا رحمن اللہ گرباز نے 13 گیندوں پر 19 رنز کی باری کھیلی۔
ایلکس ہیلز کی اننگز کا خاتمہ 102 کے مجموعی سکور پر ہوا، انگلش بیٹر 38 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر رن آؤٹ ہو گئے۔
کپتان شاداب خان 12 گیندوں پر 12 سکور بنا کر چلتے بنے،اخلاق 0، اعظم خان صفر، آصف علی 6 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈربلے باز فہیم اشرف 28 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی، جیمز فالکنر نے دو شکار کیے۔

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 9 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 10 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 11 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 6 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 10 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 6 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 7 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 8 گھنٹے قبل