لاہور:پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کا کہنا ہے کہ بین کٹنگ کے ساتھ شادی کڑا امتحان ہے۔


غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرن ہالینڈ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ گلیمرس زندگی ہے جب کہ ایسا نہیں ہے، شادی کے دو دن بعد بین کٹنگ ساڑھے چار ماہ کے لیے چلے گئے۔
ایرن نے کہا ہےکہ میں اس کے بعد کووڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے ملک نہیں چھوڑ سکتی تھی،کھلاڑی کی بیوی ہونا جتنا اچھا لگ رہا ہوتا ہے اتنا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بین کٹنگ کو فوری طور پر گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ کے لیے آنا تھا، بین کٹنگ کے جانے کی وجہ سے میں بہت افسردہ ہو گئی تھی کیونکہ مجھے سڈنی میں ہی رہنا پڑا تھا۔
بین کٹنگ کی اہلیہ کا یہ کہنا ہے کہ ذہنی اور جسمانی صحت کا اچھا ہونا ضروری ہے، ان دونوں کا آپس میں بہت تعلق ہے، میں اس وقت اپنے کیرئیر پر فوکس کیے ہوئے ہوں جو کہ بہت ضروری ہے۔
ایرن ہالینڈ نے کہا کہ شکر ہے کہ کام نے مجھے مصروف رکھا ہوا ہے، میری اور بین کٹنگ کی الگ الگ جاب ہے، اس کے الگ تقاضے ہیں، کووڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے ہمیں بہت خیال رکھنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- an hour ago

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 26 minutes ago

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 minutes ago

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 2 hours ago

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 5 hours ago

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 2 hours ago
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 4 hours ago
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 2 hours ago

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 6 minutes ago

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 5 hours ago