دوبئی : سائبر کرائم کے سعودی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ واٹس ایپ پر ایموجیز کے ذریعے محبت کا اظہار آپ کو جیل بھی بھیج سکتا ہے ۔


سعودی عرب کے قانون کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کسی کو دل کا ایموجی بھیجنے پر ہراسگی کا کیس ہوسکتا ہے ۔ جس میں دو سے پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال یعنی پاکستانی چھیالیس لاکھ تک کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔
سعودی اخبار کو دیے گئے ایک بیان میں، سعودی عرب میں اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن المعتز قطبی کا کہنا ہے کہ آن لائن چیٹنگ کے دوران کسی دوسرے شخص کو دل اور اس جیسے دوسرے ایموجیز بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آسکتا ہے۔ دوسرے فریق کی جانب سے کیس فائل کرنے کے نتیجے میں دل بھیجنے والے (ایموجی ) کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فریق کی شکایت کے بعد ملزم کو دو سے تین سال کی سزا اور چھیالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے ۔ اور اگر مجرم ایک سے دوسری بار یہ حرکت کرتا پایا گیا تو اس صورت میں اسے پانچ سال جیل کی ہوا کھانے کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے ایپس کے صارفین کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی صارف کے ساتھ ان کی رضامندی کے بغیر بات چیت نہ کریں اور نہ ہی ان سے غیر مناسب گفتگو میں ملوث ہوں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل




