لاہور : پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز پی ایس ایل کے ایک سیزن میں مسلسل سات میچز میں شکست کھانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔


پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ اس سے قبل لاہور قلندرز پی ایس ایل کے ایک سیزن میں مسلسل چھ میچز ہاری تھی ۔
سال 2018 میں لاہور قلندرز مسلسل چھ میچز میں ناکام ہوا تھا، کراچی کنگز نے ساتویں ایڈیشن میں مسلسل سات ناکامیوں کے ساتھ لیگ کا نیا ریکارڈ بنالیا ۔
گزشتہ روز اسلام آباد اور کراچی کنگز کے سنسنی خیز مقابلے میں عماد وسیم اور قاسم اکرم کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود اسلام آباد نے آخری اوور میں کراچی کنگز کو ڈرامائی انداز میں ایک رن سے نا قابل یقین شکست دے دی ۔ جس کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز مایوس کن انداز میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اب تک 6 ایڈیشنز کھیلے جا چکے ہیں جن میں دو مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک، ایک بار پی ایس ایل ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔
پی ایس ایل کے سیزن 5 میں کراچی کنگز اور سیزن 6 میں ملتان سلطانز فاتح قرار پائے تھے۔
سیزن 7 کے سنسنی خیز میچز کا آغاز کراچی میں ہوا تھا جبکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں جاری ہے ۔ آج دوسرے مرحلے کے 22ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
پوائنٹس ٹیبل:
پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اب تک پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ8 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں ۔ کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے ۔
پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- an hour ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 19 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- a day ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 29 minutes ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- an hour ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 days ago





