دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے دہی کو غذا کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے اور تجویز کیا جاتا ہے کہ بہتر صحت کے لیے ہر عمر کے فرد کو اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرنا چاہیے۔


دہی قدیم زمانے سے ہماری غذا اور ہمارے آباؤ اجداد کا حصہ رہا ہے، اکثر لوگ کھانے کے بعد یا کھانے کے حصے کے طور پر اپنا نظام ہاضمہ اور قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے دہی کھاتے ہیں، دہی کو استعمال کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔
دہی میں بہت سے قسم کے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتے ہیں اور مجموعی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے دودھ کے صحت مند متبادل کے طور پر بھی کام کرتا ہے جو لییکٹوز کو برداشت نہیں کرتے اور کیلشیم اور فاسفورس کی ضرورت کا خیال رکھتے ہیں۔
رائبوفلاوین، وٹامن اے، وٹامن بی 6، وٹامن بی12، اور پینٹوتھینک ایسڈ کے پاور ہاؤس، دہی میں لییکٹک ایسڈ بھی ہوتا ہے جو غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہاں ماہرین بتارہے ہیں کہ ہمیں دہی کا استعمال کرتے وقت کونسی غلطیوں سے بچنا چاہیے۔
دہی کو گرم نہیں کرنا چاہیے، گرمی کی وجہ سے یہ اپنی خصوصیات کھو دیتا ہے ۔
موٹاپے، سوزش کی حالت میں دہی سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔
دہی رات کو کبھی نہیں کھانا چاہیے اور دہی کا روزانہ استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ آپ اسے مختلف طریقوں سے روزانہ کھاسکتے ہیں جیسے لسّی، رائتہ وغیرہ۔
اسی طرح دہی کو پھلوں کے ساتھ ملاکر نہیں کھانا چاہیئے.
دہی گوشت اور مچھلی سے مطابقت نہیں رکھتی۔ چکن، مٹن یا مچھلی جیسے گوشت کے ساتھ پکایا ہوا دہی کا کوئی بھی مرکب جسم میں زہریلے مواد پیدا کرے گا۔ لہٰذا اگر آپ دہی کھانا چاہتے ہیں تو اسے کبھی کبھار، دوپہر کے وقت اور اعتدال میں کھانا چاہیئے ۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
- 2 منٹ قبل

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے سیلاب کے خطرات، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ غزہ متاثرین کیلئے روانہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزراء کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی سفیر کا صدر مسعود پزشکیان کے شاندار استقبال پر پاکستان کو خراج تحسین
- 7 منٹ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی سفارتی اور اقتصادی بلندیوں کی جانب گامزن
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز پر فوری اقدامات کی ہدایت
- 24 منٹ قبل

وزیراعظم حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

ریلویز حکام کی کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملےسے متعلق خبروں کی تردید
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور، شک کی بنیاد پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کردیا
- 5 گھنٹے قبل

یمن کے ساحل پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68تارکین وطن جاں بحق ، درجنوں لاپتہ
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں" جاری
- 2 گھنٹے قبل