دنیا
یوکرین میں روسی حملے میں 198افراد ہلاک
فی الحال، یہ بات واضح نہیں کہ مرنے والوں صرف عام شہری ہیں یا فوجی اہلکار بھی ہیں۔
یوکرین کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں جاری جنگ کے دوران روس کے حملے میں اب تک کم از کم 198 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یوکرینی وزیر صحت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک 115 افراد زخمی ہیں جن میں 33 بچے بھی شامل ہیں۔
فی الحال، یہ بات واضح نہیں کہ مرنے والوں صرف عام شہری ہیں یا فوجی اہلکار بھی ہیں۔
امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 350ملین ڈالرجاری کردیے
واضح رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف اور شمال مشرقی علاقے سومی میں ہفتے کی صبح سے ہی لڑائی جاری ہے، جہاں ملک کی دفاعی فوج روسی فوج کے خلاف برسرپیکار ہے۔
دوسرے ممالک نے مزید عطیات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جمہوریہ چیک نے 8.6 ملین ڈالر کے ہتھیار بھیجنے کی منظوری دی ہے جبکہ نیدرلینڈ نے کہا ہے کہ وہ مزید 200 فضائی دفاعی راکٹ فراہم کرے گا۔
پاکستان
سروسز چیفس کی مدمت ملازمت میں اضافہ ،پی ٹی آئی وفد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے
ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی
پاکستان تحریک انصاف نے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت بڑھانے کے معاملے پر جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی حالیہ ترامیم جس میں ججوں کی تعداد میں اضافہ اور مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافے اور آئندہ کے لا ئحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ اور سینٹ سے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق منظور والی ترامیم پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دستخط ترمیمی بلز قانون بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور ہونے والی ترمیم میں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔
پاکستان
شرح سود میں کمی کاروبار، صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، شہباز شریف
شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کاروبار، صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد پر آگیا ہے، پالیسی ریٹ کا 15 فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، ایسے ہی بہتری آتی رہی تو معشیت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے، سردیوں کے لیے بہت اچھی ونٹر پیکیج خبر ہے، چاہتے ہیں عام آدمی کو ریلیف ملے اور روزگار بڑھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا سعودی عرب اور قطر کا دورہ مفید رہا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دورے کے تناظر میں ہمارا وفد سعودی عرب گیا ہے، وفد کے دورے میں شمسی توانائی، ہنرمند افرادی قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پاکستانی وفد آئی ٹی ،معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ کس حد تک ایم او یوز سے فائدہ اٹھاتے ہیں، محنت سے کام کرنے پر کامیابی ضرور ملتی ہے، سفر کٹھن ہے لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرور کامیاب ہوتی ہیں۔
دنیا
کون ہو گا نیا امریکی صدر؟ فیصلہ آج ہو گا
امریکی صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی، ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع
امریکی صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جہاں 24 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 جبکہ کروڑ ووٹرز پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔
ڈیمو کریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے ریاست مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کر دیا، صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مختلف اگر انتخابی سروں کے نتائج کو دیکھا جائے تو قومی سطح پر کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہیں۔
امریکی انتخابات میں اس وقت سب کی نظریں سوئنگ اسٹیس پر مرکوز ہیں، جن میں ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، پینسلوینا، نارتھ کیرولائنا اور وسکانسن شامل ہیں جہاں مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 66 ہے،جوکہ کسی بھی امیدوار کی ہار یا جیت کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔
-
تجارت 18 منٹ پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید