کھیل
راشد خان نے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کی خبر کی تردید کر دی
لاہور: راشد خان نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنا فخر کی بات ہوتی، نیشنل ڈیوٹی کے باعث فائنل میں شریک نہیں ہو سکتا ۔
تفصیلات کے مطابق راشد خان نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیون کے فائنل میں شرکت کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں لیگ اسپنرراشد خان نے لکھا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنا فخر کی بات ہوتی لیکن نیشنل ڈیوٹی کے باعث فائنل میں شریک نہیں ہو سکتا۔
It would’ve been great to be part of @lahoreqalandars and play alongside lads in @thePSLt20 final.
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 26, 2022
I won’t be able to make it for the finals due to National Duty which is always a first priority.I wish my captain @iShaheenAfridi @sameenrana and team GOOD LUCK INSHALLAH ❤️ 🤲🏻
راشد خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی ہماری ہمیشہ ترجیح رہی ہے، شاہین آفریدی ، ثمین رانا اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
دنیا
امریکی انتخابات: صدراتی الیکشن کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا
امریکی قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ڈٓلے گئے کل 6 ووٹوں میں سے 3 کملا ہیرس اور 3 ڈونلڈ ٹرمپ نے حاصل کئے
امریکی صدارتی انتخابات میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ایک امریکی قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ڈالے گئے ووٹوں کا نتیجہ آ گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو ہمپشائر کے چھوٹے سے قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ووٹ رات 12 بجے ڈالے گئے ، ڈالے گئے کل 6 ووٹوں میں سے 3 کملا ہیرس اور 3 ڈونلڈ ٹرمپ نے حاصل کئے، جبکہ اس موقعے پر پولنگ اسٹیشن میں موسیقی کا ساز اکارڈین بھی بجایا گیا۔
نیو ہیمپشائر کا شہر ڈکس وِل نوچ شمال میں امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے، جس کا شمار امریکا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں انتخابی دن کا آغاز ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ قصبہ اپنی آدھی رات کی ووٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے، ڈکسیل نوچ کے بعد اب ریاست ورماؤنٹ میں پاکستانی وقت کے مطابق ووٹنگ دوپہر تین بجے شروع ہوگی۔
2020 کے الیکشن میں امریکی صدر جو بائیڈن نےیہاں سے 5 ووٹ حاصل کئے تھے۔
کھیل
ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو شکست دی
انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے محمد آصف نے یو اے ای کے پلیئر کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کر لی۔
ورلڈ اسنوکر کے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو شکست دی، محمد آصف نے اماراتی پلیئر کے خلاف مقابلہ 1-4 کے اسکور سے جیتا۔
میچ کے پہلے فریم میں شکست کے بعد محمد آصف نے شاندار کم بیک کرکے مسلسل 4 فریم جیتے، محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہا۔
محمد آصف نے میچ کے دوران 2 سنچری بریک بھی کھیلے۔
واضح رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں اب تک4 سنچری بریک کھیل چکے ہیں۔
مزید برآں ایونٹ کے سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔
جرم
مالاکنڈ: راستے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
واقعہ ہمسایوں کے مابین راستے کے تنازعہ پر پیش آیا،پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں راستے کے تنازعہ پر تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہمسایوں کے مابین راستے کے تنازعہ پر پیش آیا جو کہ دونوں فریقین کے درمیان ایک سال سے جاری تھا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی آئی اے کی تباہی کی ذمہ دار گذشتہ حکومت ہے ، نواز شریف
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ