پاکستان
سندھ حقوق مارچ : پی ٹی آئی رہنما میر افتخار کنٹینر سے گر کر زخمی
گھوٹکی: زخمی پی ٹی آئی رہنما میر افتخار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سندھ حقوق مارچ جاری ہے، اسی دوران گھوٹکی کے قریب پی ٹی آئی رہنما میر افتخار کنٹینر سے گر کر زخمی ہوگئے ۔واقعہ اوباڑو کے قریب کنٹینر کی گرل ٹوٹنے سے واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے بعد زخمی سردار افتخار کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ‘سندھ حقوق مارچ’ کا آغاز آج ہوا ہے،گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کل گھوٹکی سے انشاءاللہ سندھ کے حقوق کے لئے تحریک انصاف کی مارچ کی ابتدا ہو گی اور 6 مارچ کو کراچی پہنچ کر ختم ہو گی۔ زرداری مافیا کا وقت اب سندھ میں بھی ختم ہونے جا رہا ہے۔ سندھ جئے سندھ وارا جئین، جیوے جیوے پاکستان
کل گھوٹکی سے انشاءاللہ سندھ کے حقوق کے لئے تحریک انصاف کی مارچ کی ابتدا ہو گی اور 6 مارچ کو کراچی پہنچ کر ختم ہو گی. زرداری مافیا کا وقت اب سندھ میں بھی ختم ہونے جا رہا ہے. سندھ جئے سندھ وارا جئین، جیوے جیوے پاکستان #سندھ_حقوق_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 25, 2022
پاکستان
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
آئینی بینچ کیلئےسات ججز کے نام منظورہو ئے ہیں ،ججز میںجسٹس عائشہ ملک ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، جس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچز کیلئے تمام سات پانچ کی اکثریت سے منظور ہوئے, جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا, جوڈیشل میں یہ تجویز بھی آئی کہ تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچز کیلئے نامزد کیا جائے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد،عمر ایوب اور خاتون رکن روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگا،آئندہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کیلئے ججز نامزد کیے جائیں گے۔
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل
آئینی بینچ کے سربراہ کیلئے جسٹس امین الدین کا نام فائنل کر لیا گیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا آج پہلا اجلاس ہوا ہے، جس میں 26 ویں ترمیم کی روشنی میں آئینی بینچوں میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا اور 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں خاتون ممبر روشن خورشید بھی شریک تھے۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات ہوئی جبکہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کی تشکیل کے لیے ججز کی نامزدگی پر بھی غور کیا گیا۔
7 رکنی آئینی بینچ تشکیل کا فیصلہ سات پانچ کے تناسب سے ہوا ہے۔ آئینی بینچ سربراہ جسٹس امین الدین ہوں گے، جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک پنجاب سے آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اخترافغان بلوچستان کے آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی سندھ سے آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔ جبکہ جسٹس مسرت ہلالی خبیرپختونخوا بینچ میں شامل ہیں۔
آئینی بینچز کی تشکیل کے بعد آئینی بینچ کا سب سے سینئر جج جوڈیشل کمیشن کا رکن بن جائے گا، اگر آئینی بینچ کا سینئر ترین جج پہلے سے کمیشن کا ممبر ہوا تو اس کے بعد کا سینئر جج رکن بن جائے گا، یوں 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن 13 ارکان پر مشتمل ہو جائے گا۔
پاکستان
نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات
عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
اسلام آباد میں نیشنل یوتھ سمٹ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مندوبین کوخوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان کے بہترین، ہنرمندنوجوان تقریب میں موجود ہیں۔
عطاتارڑنے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک خواب پررکھی گئی، علامہ اقبال کے خواب کوقائداعظم نےتعبیردی، نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھا ملا کرآزادی حاصل کی، حکومت نوجوانوں کوسپورٹ کرے گی ، وزیراطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں نے گلی گلی، قریہ قریہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کا نعرہ پہنچایا، اللہ کا شکر ہے پاکستان ہنرمند نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے۔
عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں۔ ملکی معیشت کی بہترکیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شکص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ہم ہر فورم پر نوجوانوں کی نمائندگی کررہے ہیں، نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے، اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کورکوانے کیلئے اپنا کردارادا کرے، پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتاہے ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار