Advertisement
علاقائی

پنجاب میں سروسز پر ٹیکس کی مد میں  61 ارب روپے کا  اضافہ، ممبر  پی آر اے

سیالکوٹ: ممبر  پی آر اے گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ  نے کہا کہ بغیر کسی انفورسمنٹ میئر اور ایف آئی آر درج کر وائےاور 25 سروسز پر ٹیکس کی 9 فیصد تک چھوٹ اور کورونا کے باجود ٹیکس کلیکشن میں 61 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 5th 2022, 1:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں سروسز پر ٹیکس کی مد میں  61 ارب روپے کا  اضافہ، ممبر  پی آر اے

تفصیلات کے مطابق   سب آفس پنجاب ریونیو اتھارٹی  ضلع سیالکوٹ کا افتتاح کردیا گیا۔  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےممبر /  کمشنر پی آر اے گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ  نے کہا کہ گذشتہ 2 سال سے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ سے170 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی۔ 2012 میں سیل ٹیکس  کی کلیکشن ایف بی آر کے ذمہ تھی جو پورے پاکستان سے صرف 22 ارب روپے اکٹھا کرتا تھا اور صرف پنجاب سے 170 ارب روپے کی ٹیکس کلیکشن اس بات کی غمازی ہے کہ ٹیکس دہندہ کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ اس ذمہ یہ اس کا جائز ٹیکس بنتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بغیر کسی انفورسمنٹ میئر اور ایف آئی آر درج کر وائےاور 25 سروسز پر ٹیکس کی 9 فیصد تک چھوٹ اور کورونا کے باجود ٹیکس کلیکشن میں 61 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا،اس کی بنیادی وجہ ٹیکس دہندہ کے آگاہی اور تربیت ہے۔لاہور میں پی آر اے کے 400 ٹیکس پیئر کو اس ضمن میں تربیت فراہم کی گئی۔

 تقریب سے سابق صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایسوسی ایشن آفتاب حسین ناگرہ, صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میاں عمران اکبر, صدر سیالکوٹ ٹیکس ایسوسی ایشن شکیل احمد خان, نائب صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی حاجی عبدالرؤف قیوم, جنرل سیکرٹری سیالکوٹ ٹیکس بار امجد علی اور سینئر پارٹنر پی کے ایف زیڈ اے ناصر نے  سیالکوٹ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے آفس کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پی آر اے نے فرینڈلی ٹیکس کلیکشن کی روایت کی بنیاد رکھی۔

 ایڈیشنل کمشنر پی آر اے گوجرانوالہ زکاء اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا پہلا سب آفس ہے، پہلا کمشنریٹ آفس صرف  ڈویژن کہ سطح پر تھے،انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں گذشتہ ایک سال میں پی آر اےفائلر زکی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
Advertisement