اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں کے دوران با لائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ(رات)سے داخل ہوگااورملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات تک رہے گا۔ جس کے باعث ہفتہ (رات) سے منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ہفتہ (رات) سے جمعرات کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ،گرج چمک اوروقفےکے ساتھ بارش اور برفباری جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم،خیبر، کوہاٹ ،اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور اورسیالکوٹ میں اتوار اور پیر(صبح) کے روز آندھی ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز بارش کا بھی امکان ہے۔
ہفتہ (رات) سے منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اتوار،پیر،بدھ اور جمعرات کے روزمری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں ہلکی اوربعض مقا مات پر درمیانی برفباری کی توقع ہے۔
ممکنہ اثرات:
اتوار اور بدھ / جمعرات کے روزآندھی/تیز ہواؤں کے باعث شمالی بلوچستان،خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں کھڑی فصلوں اور اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ ہے، اتوار/پیر کو بارش کے با عث کرکٹ میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے،امریکی وزیر خارجہ
- 21 منٹ قبل

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

سوات: ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی سے 936 بچوں کی جانیں بچ گئیں
- 13 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرار موت: تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم
- 13 گھنٹے قبل

محبت پر یقین رکھتی ہوں، دوسری شادی کا دروازہ بند نہیں کیا: ملائکہ اروڑا
- 13 گھنٹے قبل

رواں سال مون سون کے دوران مختلف واقعات میں اب تک 657 افراد جاں بحق جبکہ 929 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 11 گھنٹے قبل
اسلام آباد پولیس کے افسر کو افغان شہری سے روابط پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کو نئے گھر اور محفوظ بستیاں دیں گے، نقصان کا 100 فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- 13 گھنٹے قبل
بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب کمی ریکارڈ
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی فوج کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل