علیم خان ترین گروپ میں شامل، 'تحریک عدم اعتماد آئی تو مل کر فیصلہ کریں گے'
لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی حکومت پنجاب کی کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔


ملک کی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آئی کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد جہانگیر ترین سے کام کیوں نہیں لیا گیا؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے، اس جدوجہد میں جہانگیر ترین کا بہت کردار ہے، جنہوں نے دن رات پارٹی کیلئے محنت کی،جس پر ہم جہانگیر ترین کے مشکور ہیں۔
علیم خان نے کہا کہ سیاست مشکل میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے، میں نے خود کہا کہ آج کا اجلاس جہانگیر ترین کے گھر رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ بھلے یہاں نہ ہوں ہم نے بھلایا نہیں، ہم سب کیلئے جہانگیر ترین قابل احترام ہیں، پارٹی میں ان کا نمایاں چہرہ تھا، ان سمیت دیگر نے جتنی محنت کی انہیں کیوں نظرانداز کیا گیا معلوم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومتیں بن جاتی ہیں تو کچھ اور ہی لوگ ارد گرد آجاتے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ہم خیال دوستوں کو گلدستہ ہے، 40 سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کر چکے ہیں،ہم سب نے جدوجہد کی ہے، دلی افسوس ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی گروپس سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ پارٹی کو بچانے کیلئے متحد ہوں، میرے لیے اعزاز ہے کہ میں اس تحریک کا حصہ رہا ہوں، پنجاب میں جیسی حکومت ہے اس پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کارکردگی دکھا رہی ہوتی تو ہمیں افسوس نہ ہوتا، مجھے عمران خان کا ساتھ وزیراعلیٰ بننے کے لیے نہیں دیا تھا،جس جماعت کا وزیراعظم بھی ہو اور وزیراعلیٰ بھی اس کے خلاف کھڑے ہونا آسان نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو سہولتیں وزیراعلیٰ کے پاس ہیں شاید میرے پاس اس سے زیادہ ہیں، جو گاڑیاں وزیراعلیٰ استعمال کرتا ہے میرے پاس اس سے اچھی گاڑیاں ہیں۔
علیم خان نے کہا کہ عمران خان عوام کی واحد امید تھی جس وجہ سے ان کا ساتھ دیا، اگرعدم اعتماد آتی ہے تو سب مل کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 20 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 16 گھنٹے قبل








