پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف کی چینی ناظم الامور سے ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات چین کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہی۔


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی و علاقائی امور میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات چین کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی و علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے ناظم الامور نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی ناظم الامور نے سی پیک پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 18 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل







