اسلام آباد : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مارچ کے دوران آصفہ بی بی پر حملہ کروایا گیا ، ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور آصفہ بھٹو پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام آباد میں چئیرمین پیپلز پارٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر ناکام ہوگئی ، پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا، عوام جہموریت کے ساتھ ہیں اور وہ صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنا منتخب نمائندہ جن سکے جو ان کے مسائل حل کرے ۔
انہوں نے کہا کہ دو ایسے واقعے ہوئے ہیں جو میرے لیے برداشت سے باہر ہیں آصفہ بی بی پر حملے کا واقعہ ہمارے لیے قابل برداشت نہیں، ہمیں یہ پیغام اس لیے دیا گیا کہ کیونکہ ہم ملک میں جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ خان صاحب ہم بچے نہیں رہے، جو سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے اور پیچھے ہٹ جائیں گے ، وزیراعظم کی سابق صدر زرداری کو دھمکی برداشت نہیں، جمہوریت عوام کی خاطر ہماری جماعت نے بے پناہ قربانیاں دیں ، اب میں مزید برداشت نہیں کرونگا ۔ ان رگوں میں آصف زرداری، میر مرتضیٰ، شاہ نواز، بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کا خون ہے ۔ یاد رکھو جو میں کرونگا تمہاری نسلیں بھی نہیں بھولیں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہ جو بندوق کی کل بات ہوئی ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر استعمال کرنا جانتے ہیں، جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، پر امن آدمی ہوں اور زندگی بھی پرامن رہوں گا، آپ ہمارے ساتھ سیاست کریں سیاست کرنا ہمارا اور آپ کا حق ہے، آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکی دیں گے تو اس کے نتائج بھی خود برداشت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے خلاف ہم 30 سال سے کرپشن کرپشن کے الزامات سن رہے ہیں، آپ سے پہلے بھی اس طرح کے بہت سے اسکرپٹ آئے لیکن صدر زرداری ایک دن بھی نہیں جھکے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج بھی وزیراعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ ان الزامات کو عدالت میں ثابت کرو مگر آپ ثابت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ سب جھوٹے کیسز سابق چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں بنائے تھے۔
بلاول نے کہا کہ عمران خان کے پاس گالی اور کرپشن کی رٹ کے علاوہ کچھ نہیں ، یہی سکرپٹ پاکستانی عوام سن سن کر تھک چکے ہیں ، آپ کو شرم نہیں آتی ، اپنی والدہ کے نام پر اسپتال کے پیسے پر ڈاکا ڈال کر اپنی پارٹی چلائی، امریکی عدالت نے آپ کے خلاف فیصلہ سنایا ہے لیکن آپ دوسروں پر الزام تراشی کرتے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی خاتون اول کے بارے میں کوئی غلط زبان استعمال نہیں کی لیکن خاتون اول کی کرپشن کے بارے میں جو باتیں کی جا رہی ہیں ان کے بارے میں آپ کیا کہیں گے، ہمیں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کوئی ٹرانسفر اور پوسٹنگ اس وقتت تک نہیں ہو سکتے جب تک خاتون اول کو پیسے نہ دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بزدار سب سے ذ ہین ثابت ہوا اس نے جہان پیسہ دیا وہ جادو کی طرح چلا اور اب تک چل رہا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف انتہائی غلط زبان استعمال کی، آپ کون ہوتے ہو کہ مولانا فضل الرحمٰن کو گالی دو، ان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرو، گالی دینا ہمیں بھی آتی ہے مگر ہم جمہوری انداز میں اس سلیکٹڈ کا جواب دینا چاہتے ہیں، میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا بیٹا ہوں، ہم جمہوری انداز میں جواب دیں گے، ہم پر اعتماد ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔
بلاول کامزید کہنا تھا کہ مارچ میں جو عوام کی تعداد تھی تو اس وقت عدم اعتماد تک دھرنے کا اعلان کرتے تو عوام بیٹھ جاتی۔ سب نے مل کر عوامی مارچ کو تاریخی مارچ بنا دیا، عوام نے اس سلیکٹڈ وزیراعظم کو ریجکٹ کر دیا، عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت کیساتھ ہیں اور اس بحران سے نکلنا چاہتے ہیں۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 18 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago




