نئی دہلی : بھارت بہت جلد پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت فراہم کرے گا، لیکن یہ ترسیل بھارت کی مرضی سے نہیں بلکہ بذریعہ عالمی ادارہ صحت اور گاوی کوویکس ویکسین الائنس پروگرام کے تحت کی جائے گی ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آنے والے چند ہفتوں میں بھارت پاکستان کو کورونا ویکسین کی 14 ملین خوراکیں مفت فراہم کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا کوئی معاہدہ موجود نہیں۔پاکستان کو ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ دنیا کے سب سے بڑے ویکسین ساز ادارے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کا تیار کردہ ہے اور عالمی طور پر کسی بھی ایک ملک کو دی گئی سب سے بڑی تعداد ہو گی۔ اس ویکسین کی دوسری سب سے بڑی کھیپ یعنی ایک کروڑ 36 لاکھ 56 ہزار خوراکیں نائجیریا کو دی جائیں گی۔گاوی کے مطابق ان خوراکوں کی ترسیل فروری سے مئی کے درمیان متوقع ہے۔
گاوی کی جانب سے کوویکس پروگرام کے حوالے سے اس رپورٹ کے لیے جن تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا ہے اس کے مطابق پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی تیار کردہ ایک کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار آکسفورڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کوویکس کورونا وائرس ویکسین کی دو ارب خوراکوں کی پوری دنیا کے درمیانے اور کم آمدنی والے ممالک میں منصفانہ اور مساوی طور پر تقسیم یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا ایک پروگرام ہے جس کی سربراہی گاوی اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر ادارے کر رہے ہیں۔ جرمنی، ہالینڈ، برطانیہ اور انڈیا سمیت دیگر ممالک کی ادویات ساز کمپنیاں ویکسین تیار کریں گی جو کہ پھر پوری دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔تاہم اس پروگرام کے تحت پاکستان ان 92 کم آمدنی والے ممالک میں شامل ہے جو گاوی کے کوویکس ایڈوانس مارکیٹ کمٹمنٹ کے تحت مدد کا اہل ہے۔

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا معاشی حملہ ،ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)




