لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب بے روزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھا یا گیا ہے جس کےتحت نوجوانوں کو قرض کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بز دار حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے ۔ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دیے جا چکے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت مرد، خواتین اور خواجہ سراؤں میں 30 ارب سے زائد قرضے تقسیم کیے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ا سکیم سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بےروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملےگی لیکن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
> پنجاب روزگار سکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراؤں میں 30ارب سے زائد قرضے تقسیم کئے جائیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 15, 2021
پنجاب روزگار سکیم سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بےروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملےگی۔ لیکن PDM کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 42 منٹ قبل

کوئٹہ: قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،وزیر اعلی سرفراز بگٹی
- 10 منٹ قبل

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈیگاری واقعے کا نوٹس
- 17 منٹ قبل

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر "سکھ فار جسٹس "کی جانب سے بڑا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیاکے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 30 منٹ قبل
صارفین کے لیے بڑی خبر،واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ کے نام سے نیا فیچر متعارف
- ایک گھنٹہ قبل