پاک آسٹریلیا سیریز : ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ اور آسٹریلیا کرکٹ نے متفقہ  طور پر فیصلہ کیا ہے جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور اسٹیڈیم کرےگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 19th 2022, 10:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک آسٹریلیا سیریز : ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

پی سی بی سے جاری  اعلامیہ کے مطابق 29 ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جائیں گے ۔

دونوں ٹیموں کے مابین 5 اپریل کو شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بھی  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔ 

مہمان ٹیم کے وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے جنہیں ایک روزہ  روم آئسولیشن کے بعد اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

قومی وائیٹ بال کھلاڑی 22 مارچ کو اکٹھے ہوں گے، انہیں 25 مارچ سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

 

 

خیال  رہے کہ وائیٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلاجائیگا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

 اس وینیو پرپاکستان اور آسٹریلیا کے مابین یہاں 5میچز کھیلے گئے جن  میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک  میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 میچز ڈرا ہوئے تھے۔