Advertisement
علاقائی

نیوکراچی کی 2فیکٹریوں میں آگ لگ گئی، فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف

کراچی : شہر قائد کے صنعتی ایریامیں واقع گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ جبکہ فیکٹری میں موجود تمام افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 28th 2021, 11:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

فائر بریگیڈ کے مطابق ابتدائی طور پر آگ گتے کی فیکٹری میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تولیہ فیکٹری کو بھی اپنی میں لیا۔ونوں فیکٹریاں ایک ہی پلاٹ پر واقع ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 4 فائر ٹینڈرز اور 5واٹرباوزر کی مدد سے فائرآپریشن جاری ہے ۔ حکام کے مطابق آگ لگنے سے دونوں فیکٹریوں میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، تاہم تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تمام افراد باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ 

 

Advertisement