جی این این سوشل

پاکستان

تحریک عدم اعتماد : اسپیکر قومی اسمبلی نے 25 مارچ کو اجلاس طلب کرلیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک عدم اعتماد : اسپیکر قومی اسمبلی نے 25 مارچ کو  اجلاس طلب کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسپیکر اسد قیصر نے 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔ 
قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54 (3) اور شق 254کے تحت تفویص اختیارات کو بروےکار لاتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسمبلی اجلاس بلانے کی تاریخ پر غور کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے پہلے دن صرف انتقال کرجانے والے رکن خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور کارروائی آئندہ روز تک کے لیے ملتوی کردی جائے گی۔

گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس ہورہا ہے، 24 مارچ کو ان کی واپسی کا عمل مکمل ہوگا۔ اس لئے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا جارہا ہے۔

قواعد کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں، وہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو روک نہیں سکتے لیکن ہنگامی صورت حال کے پیش نظر وہ اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر کرسکتے ہیں۔

پاکستان

کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ

لوئر کرم کے علاقے بگن اور علیزئی کے درمیان کل شام حالات کشیدہ ہونے کے بعد فریقین کے درمیان جنگ چھڑ گئی جو تاحال جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرم : قبائلی  کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ

 ضلع کرم میں کل شام مختلف گاؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر پاراچنار جانے والے خیبرپختونخوا حکومت کے وفد کے ہیلی کاپٹر پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ہیلی کاپٹر اور حکومت وفد محفوظ رہا۔

دوسری جانب کرم سانحہ سمیت پختونخوا میں دہشت گردی کےبڑھتے واقعات کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے 25 نومبر کو صوبے بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایک روزہ دورے پر پارا چنار جانا تھا، وزیرداخلہ نے فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرنا تھی، تاہم ان کا دورہ خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ادھر ضلع کرم میں کل شام مختلف گاؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

لوئر کرم کے علاقے بگن اور علیزئی کے درمیان کل شام حالات کشیدہ ہونے کے بعد فریقین کے درمیان جنگ چھڑ گئی جو تاحال جاری ہے، فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خودکار اسلحہ سے نشانہ بنارہے ہیں۔

واقعہ کے بعد حالات معمول سے باہر ہوگئے اور فریقین ایک دوسرے خلاف مورچہ زن ہیں۔ رات گئے فریقین نے ایک دوسرے پر لشکر کشی بھی کی ، جس کے نتیجے میں دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

پاراچنار شہر سے 60 کلومیٹر فاصلے پر واقع علاقہ بگن اور لوئر علیزئی کے لوگ اُس وقت مورچہ زن ہوئے جب 21 نومبر کو مسافر قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا، اس حملے کے نتیجے میں 7 خواتین، 3 بچوں سمیت 43 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

ضلع کرم کے تین مقامات اپر کرم کے گاؤں کنج علیزئی اور مقبل ، لوئر کرم کے بالش خیل اور خار کلی سمیت لوئر علیزئی اور بگن کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جی او سی 9 ڈیو کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی بھی پاراچنار پہنچ چکے ہیں، گورنر کاٹیج پاراچنار میں اہم جرگہ متوقع ہے۔

دریں اثنا پاراچنار شہر میں ماحول سوگوار ہے تمام کاروباری مراکز سوگ کے طور پر بند رہے، ضلع کرم میں تمام تعلیمی ادارے بھی مکمل طو رپر بند ہیں۔

پاراچنار کو دیگر اضلاع سے لنک کرنے والی واحد سڑک 12 اکتوبر سے بند ہونے سے اپر کرم کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام  کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

 جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی  فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی  فورسز کی  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی  فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 21 اور 22 نومبر کو سکیورٹی  فورسز کی کارروائیوں کے دوران تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد حق یار آفریدی عرف خیبرای اور گلہ جان ہلاک ہوئے۔ 

اعلامیے کے مطابق فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا ہے۔ 

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا جس میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا ہے کہ  پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب مؤثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائے اور افغان سرزمین کو پاکستان کیخلا ف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ فورسز کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور دہشتگردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم نہ کرے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll