Advertisement

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور:پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 24 2022، 2:31 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

تفصیلات کے مطابق ون ڈے  میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئ ہے جبکہ  واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقر کی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  ون ڈے سیریز کے کسی میچ کے 5 ٹکٹ خریدنے  پرایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا یہ پیشکش صرف پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے میچز کے لیے ہی متعارف کروائی گئی ہے۔

Advertisement