جی این این سوشل

پاکستان

عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دوں گا: احمد حسین ڈیہڑ کا اعلان

تحریک عدم اعتماد میں حکومت کاساتھ دیں گے یااپوزیشن کا؟ اس پر احمد حسین نے کہا کہ میں انشااللہ تعالی حکومت کے ساتھ ہوں،

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دوں گا: احمد حسین ڈیہڑ کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی احمدحسین ڈیہڑ کا  کہنا ہےکہ وہ تحریک  عدم اعتماد  میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

احمد  حسین ڈیہڑ نے ایک بیان میں کہا کہ میں آج پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میرےپانچ مطالبات ہیں اور سارے غریب سے متعلق ہیں لہٰذا عمران خان سے اپیل ہے میرےمطالبات تسلیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں، وزیراعظم سے اس وقت ملوں گاجب میرےمطالبات پورے ہوں گے۔ احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ مجھ پرجوپیسوں کےالزام لگائے،گھرپرحملہ کیا اس پربہت دکھی ہوں، ان الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے ساتھ ہوں، میرے مطالبات تسلیم کریں۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے احمد  حسین سے سوال کیا کہ آپ کے تحفظات ختم ہوگئے؟ اس  پر احمد  حسین نے کہا کہ ابھی جاری ہیں، بات ہو رہی ہے ، وزیراعظم سےملاقات ہو رہی ہےانشااللہ۔

صحافی نے سوال  کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کاساتھ دیں گے یااپوزیشن کا؟ اس پر احمد حسین نے کہا کہ میں انشااللہ تعالی حکومت کے ساتھ ہوں، میرےکچھ مسائل ہیں جو وہ حل کریں گے۔

صحافی  نے سوال کیا کہ آپ عدم اعتماد میں وزیراعظم کو ووٹ دے رہے ہیں؟ اس پر احمد  حسین نے کہا کہ بھائی میری کچھ شرائط ہیں وہ پوری کررہےہیں۔

دنیا

صیہونی فورسز کے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے،مزید 24 افراد کو شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہونی فورسز کے  لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے،مزید 24 افراد کو شہید

اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو شہید کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 24 افراد شہید اور 45 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے بھی تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے اور بمباری سے مسجد بھی شہید کردی گئی جبکہ اسرائیلی حملوں سے ایک اسرائیلی یرغمالی بھی مارا گیا۔

ادھر عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا، یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف کا کہنا ہے تمام رکن ممالک آئی سی سی فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 2 افراد ہلاک

ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں  2 افراد ہلاک

سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، طوفان کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، ریل شیڈول متاثر ہوا، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کئی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان نے آئرلینڈ کو بھی متاثر کیا جہاں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے ، وزیر دفاع

پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے ، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہےکہ کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے گااور اسلام آباد میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کسی بھی غیر قانونی ہجوم کو اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

خواجہ آصف نے زور دیا ہے کہ دارالحکومت میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ریاستی اداروں پر حملے کے لیے معصوم لوگوں کو استعمال کرتی ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پرتشدد ہجوم کے لیے زیرو ٹالرنس کی وارننگ کے ساتھ اسلام آباد کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور پی ٹی آئی کو ریاستی اداروں پر حملے کے لیے معصوم لوگوں کو استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

وزیر دفاع نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ جب بھی کسی ملک کے اعلی حکام اور وفود پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہیں تو تحریک انصاف احتجاج کرتی ہے، علی امین خان گنڈا پور کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور عسکری قیادت دونوں مل کر ملک کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم کسی بھی پرتشدد ہجوم کو کسی بھی حالت میں اسلام آباد پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے پر حکومت کے مضبوط موقف کا اعادہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll